برتھ ڈے / یوم پیدائش /جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟

برتھ ڈے / یوم پیدائش /جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

   اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

            الســـــــــوال👇
   📜 ایک سوال ہے مفتیان کرام کی باہ گاہ میں  بچوں کی پیدائش  کے ٹیھک ایک سال یعنی جنم دین پر کچھ لوگ کیک وغیرہ استعمال کرتے ہیں  کیا کیک کاٹنا چاہئے یا نہیں  قرآن وحدیث کی  روشنی میں  جواب عنایت فرمائے اور اس ناچیز کو شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ فقط والسلام
     
            سائل / جمال الدین
◆ـــــــــــــــــــــ ••••• ــــــــــــــــــــــ◆

  ❂ _وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_❂   

الجــــــــــــــــــــــواب 👇
اسلامی اقدار و روایات مباحات و مستحبات کو بروئے کار لاتے ہوئے یوم پیدائش منانا، مثلا: دعوت طعام کا اہتمام ، مٹھائی یا کیک پر فاتحہ پڑھ کر یا ایسے ہی تقسیم کرنا،متعلقین کا تحائف دینا اور ان تحائف کو قبول کرنا،رشتہ دار و احباب کا بچے کی فلاح و بہبودی کےلیے دعا کرنا اور مبارک بادی پیش کرنا۔ وغیرہ وغیرہ جائز ہیں، ان کے کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

💧مگر مروجہ برتھ ڈے جو عموما جزئی طور کئی خرافات پر مشتمل ہوتے ہیں،جو محض ایک رسم ہیں، اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں، مثلا: کیک کاٹنا، موم بتی جلاکر بجھانا، ہیپپی برتھ ڈے گانا، تالی بجانا، مرد و عورت کا اختلاط اور بعض جگہوں پر رقص و سرور غیر شرعی وغیرہ وغیرہ افعال قبیحہ شنیعہ و رذیلہ ہیں۔ لہذاسال گرہ کا پروگرام اگر ایسے افعال پر مشتمل ہو تو اس کے ناجائز و قبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔

نیز منجملہ بالا قبیح چیزوں سے بھرپور برتھ ڈے کا جشن کلی طور پر مغربی تہذیب بدکی دین ہے،تو ان سے تشابہ صاف ظاہر ہے۔ اور حدیث پاک میں فرمایا: "من تشبہ بقوم فہو منہم" لہذا اس طور پر بھی برتھ ڈے منانے سے احتراز لازم و ضروری ہے

والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

◆ـــــــــــــــــــــ ••••• ــــــــــــــــــــــ◆

     🖍  شـــــرف قــــلــم
حضـــــرت عــــلامــہ و مـــولانــا عــــدیـل احـمــــد قــادری رضــــوی صــاحب قـبـلـہ مــدظــلـہ الـعـــالــی والنـــورانـــی

ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب ہے
✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح
 گدائے غوث اعظم  حضرت علامہ و مولانا محمد صاحب جان رضا اختری حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام گورکھپور کشی نگر یوپی الھنــــــــد

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں