سیدنا غوث اعظم کے دھوبی والا واقعہ بے اصل

سیدنا غوث اعظم کے دھوبی والا واقعہ بے اصل

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ

جماعت اہلسنت کے اسٹیج سے یہ روایت بیان کی گی کہ
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک دھوبی تھا

جب اسکا انتقال ہوگیا اور سوال وجواب کے لئے منکر نکیر فرشتے قبر میں تشریف لاے اور پہلا سوال من ربک کیا تو

اس نے کہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں

اسی طرح باقی کے دونوں سوالوں میں بھی اسکا جواب وہی رہا

کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں۔

کہاں تک درست اور جائز ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا بیان کرنا شرعا

کیا حکم عائد ہوتا ہے

اور اس طرح روایت بیان کرنے والے پر شرعا

بینواتوجروا 

       سائل: ممتاز عالم 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*الجواب بعون الملک الوھاب* 
*روایت مذکورہ بے اصل ہے۔اسکا بیان کرنا درست نہیں۔ لھذا جس نے اسے بیان کیا ہے وہ اس بات سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے* 
*اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے* 
*واللــــہ اعــــــــلم* 

*حوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ نمبر 411* 
*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✍🏼ازقـلــم حضـــرت علامــہ ومولانــا محمـــد اسـماعیــل خــان صـــاحــب قبلــہ مدظلــہ العـــالــٰـی والنــورانــی دارالـــعـلـــوم شـہـیــد اعـظــم دولـھـــاپور ضـلـــع گـونـــڈہ یـوپــی
رابطـــہ 📞 ــــــــــ
+919918562794

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے