سب سے پہلے اذان کہاں ہوئی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کےاذن کے متعلق کے اسلام میں سب سے پہلے اذان کس نے دی اور اذان کا حکم کھاں سے ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
🌹سائل سمیر رضا🌹
وعلیکم.السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📝الجواب بعون الوہاب :
*مدینہ طیبہ میں جب نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مسجد بنائی گئی تو اس وقت ضرورت محسوس ہوئی کہ لوگوں کو جماعت کا وقت قریب ہونے کی اطلاع دینے کا کوئی خاص طریقہ اختیا کیا جائے۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس بارے میں صحابہ کرام سے مشاورت کی تو اس سلسلے میں چار تجاویز سامنے آئیں :*
*🏷نماز کے وقت بطور علامت کوئی خاص جھنڈا بلند کیا جائے۔*
*کسی بلند جگہ پر آگ روشن کر دی جائی یہودیوں کی طرح سینگ بجایا جائے مسیحیوں کی طرح ناقوس بجایا جائے۔*
*📿مذکورہ بالا سبھی تجاویز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو غیر مسلم اقوام سے تشبیہ کے باعث پسند نہ آئیں۔ اس مسئلے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام متفکر تھے کہ اسی رات ایک انصاری صحابی حضرت عبداللہ بن زید نے خواب میں دیکھا کہ کسی نے انہیں اذان اور اقامت کے کلمات سکھائے ہیں۔ انھوں نے صبح سویرے حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنا خواب بیان کیا تو حضور نے اسے پسند فرمایا اور اس خواب کو اللہ تعالٰی کی جانب سے سچا خواب قرار دیا۔ اسی قسم کے خواب بعض دوسرے صحابہ نے بھی بیان کئے اور حضور کو بھی بذریعہ وحی اللہ تعالٰی نے اذان کی تعلیم دی۔*
*🍢حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن زید سے فرمایا کہ تم حضرت بلال کو اذان کے ان کلمات کی تلقین کر دو، ان کی آواز بلند ہے اس لیے وہ ہر نماز کے لیے اسی طرح اذان دیا کریں گے۔ چنانچہ اسی دن سے اذان کا یہ نظام قائم ہے اور اس طرح حضرت بلال رضی اللہ عنہ اسلام کے پہلے موذن قرار پائے۔*
*📕اور اسی کے مثل مراۃ المناجیح جلد اول میں ہے*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍از قلم حضرت علامہ ومولانا محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*۳۱ اكتوبر بروز بـدھ ۲۰۱۸*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں