گوبر سے گھر و آنگن لیپنا اور ایسی زمین پر نماز پڑھنا کیسا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہٰذا میں کہ👇
کیا گھر میں گوبر لیپنا کیسا ہے جیسا کہ گوبر نجاست غلیظہ ہے اور اگر اسے گھر سے لیپ دیا تو کیا اس گھر میں ہم تلاوت قرآن پاک کر سکتے ہیں یا نہیں جواب عطا فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
قرآن و احادیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
سائل: محمد عطا وارث رضوی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩
📚✒ مذکورہ بالا صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ 👇👇
👈(1)گھر اور آنگن وغیرہ کو گوبر سے لیپنا شریعت مطہرہ میں ناجائز ہے اسلئے کہ وہ نجاستہ غلیظہ ہے اس سے بچنا نہایت ہی ضروری ہے
💢 فتاوی ہندیہ میں ہے
والخثاء البقر و العذر نجس نجاسۃ غلیظۃ ھکذا فتاوی قاضی خان
📗✒الفتاوی الھندیۃ الفصل الثانی فی الاعیان النجسۃ من الباب السابع فی النجاسۃ و احکامھا ج 1 ص 46
💢تنویر الابصار میں ہے
من مغلظۃ کعذرۃ و روث و خثی مخلصا
📗✒تنویر الابصار باب الانجاس من کتاب الطھارۃ ج 1 ص 454/453
💢حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت العلام مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہر حلال چوپایہ کا پاخانہ جیسے گائے بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی یہ سب نجاست غلیظہ ہیں
📗✒بہار شریعت ج 1 ح 2 ص 98
👈(2) اور رہی بات گوبر سے لیپے ہوئے زمین پر نماز پڑھنے کی تو سرکار حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " جو زمین گوبر سے لیسی گئی اگرچہ سُوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں ہاں اگر وہ سُوکھ گئی اور اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا لیا ، تو اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں اگرچہ کپڑے میں تری ہو مگر اتنی تری نہ ہو کہ زمین بھیگ کر اس کو تر کر دے کہ اس صورت میں یہ کپڑا نجس ہو جائے گا اور نماز نہ ہوگی " اھ
📗✒(بہار شریعت ج 1 ص 404 : نجاستوں کا بیان)
💢 الفتاوى الهندية (1/ 58):
’’تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب. هكذا في الزاهدي في باب الأنجاس‘‘.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين
📗✒(رد المحتار) (1/ 626):
’’ومبسوط على نجس إن لم يظهر لون أو ريح.
(قوله: مبسوط على نجس إلخ) قال في المنية: وإذا أصابت الأرض نجاسة ففرشها بطين أو جص فصلى عليها جاز وليس هذا كالثوب، ولو فرشها بالتراب ولم يطين، إن كان التراب قليلاً بحيث لو استشمه يجد رائحة النجاسة لاتجوز وإلا تجوز. اهـ. قال في شرحها: وكذا الثوب إذا فرش على النجاسة اليابسة؛ فإن كان رقيقاً يشف ماتحته أو توجد منه رائحة النجاسة على تقدير أن لها رائحةً لا يجوز الصلاة عليه، وإن كان غليظاً بحيث لايكون كذلك جازت. اهـ. ثم لايخفى أن المراد إذا كانت النجاسة تحت قدمه أو موضع سجوده؛ لأنه حينئذٍ يكون قائماً أو ساجداً على النجاسة لعدم صلوح ذلك الثوب لكونه حائلاً، فليس المانع هو نفس وجود الرائحة حتى يعارض بأنه لو كان بقربه نجاسة يشم ريحها لا تفسد صلاته، فافهم
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍ کتبہ: جلال الدین احمد امجدی رضوی ارشدی نائےگائوں ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند۔
( موبائل نمبر 📞8390418344📱)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🗯الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
🗯الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد اسلام خان رضوی مصباحی صاحب قبلہ صدر المدرسین مدرسہ گلشن رضا کولمبی ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند
🗯والله اعلم بالصواب الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط قیس محمد قادری گورکھپوری سابق پرنسپل مدرسہ کلیمیہ چشتیہ اھلسنت نقشہ بکسہ ضلع مھراج گنج شمالی یوپی الھند۔
🗯 الجواب صحیح وصواب فقیر محمد امین قادری رضوی دیوان بازار مراداباد یوپی
🗯بہت عمدہ جواب الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
🗯ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ و جامع و تحقیق جواب ✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھو المجیب المصیب المثاب فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
🗯الجواب صحیح ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ
🗯ماشاءاللہ سبحان اللہ بہت عمدہ مدلل و مفصل جواب لقداصاب المجیب الفاضل
بارک اللہ تعالیٰ فی علمہ و عمرہ واللہ اعلم بالصواب غلام غوث اجملی پورنوی
خادم التدریس دارالعلوم اہلسنت غریب نواز چاپاکھور بارسوئی کٹیہار بہار انڈیا
🗯الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط *محمداسماعیل خان امجدی* رضوی دارالعلوم شہیداعظم دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک تھانہ ضلع گونڈہ یوپی الھند
🗯ماشاءاللہ جواب بہت عمدہ بہت اچھا ھے اللہﷻاپنےحبیبﷺ کےصدقےعلم وعمل میں برکتیں عطافرماۓ ۔ آمین یارب العالمین ﷻبجاہ سیدالمرسلین ﷺ الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
🗯ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب۔
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
🗯الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا
🗯✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضـا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی مقام کھمریا پوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
3 تبصرے
دوسرے جز میں اپنے جواب اور ںہار شریعت کے جزئیے میں موجود الافاظ پہ غور کیجئے
جواب دیںحذف کریںصدر الشریعہ نے سوکھ جانے کے باوجود نماز کو ناجائز کہا اور آپ نے سوکھ جانے پر نماز کے جواز کا حکم دے دیا
مسئلہ ۶۴: جو زمین گوبر سے لیسی گئی اگرچہ سُوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں ، ہاں اگر وہ سُوکھ گئی اور اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھالیا، تو اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں اگرچہ کپڑے میں تری ہو مگر اتنی تری نہ ہو کہ زمین بھیگ کر اس کو تر کردے کہ اس صورت میں یہ کپڑا نجس ہو جائے گا اور نما ز نہ ہوگی۔
جواب دیںحذف کریںکونڈوں کی نیاز میں شامل پان رکھتے ہیں یہ کیسا ہے
جواب دیںحذف کریںاپنا کمینٹ یہاں لکھیں