مسلمان شراب کی دوکان کر سکتا ہے یا نہیں؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
کیا سُنّی مسلمان شراب کی دکان کر سکتا ہے؟
اگر نہیں کر سکتا ہے تو کیوں؟
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا.
ساٸل: شکیل نظامی بستی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
جیسا کہ امام اہل سنت سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ،، شراب کا بنانا, بنوانا, چھونا, اٹھانا, رکھنارکھوانا,بیچنا,بکوانا,مول لینا, دلوانا, سب حرام حرام حرام ہے , اور جس نوکری میں یہ کام یا شراب کی نگہداشت اسکے داموں کا حساب کتاب کرنا ہو سب شرعاً ناجائز ہے
اللہ تعالی ارشاد ،، ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان. ،، لوگوں گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو,
احدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا ،، لعن اللہ الخمر وشاربھا وساقیھا وبائعھا ومبتاعھا وعاصرھا ومعتصرھا وحاملھا والمحمولۃ الیہ واکل ثمنھا , رواہ ابوداؤد والحاکم وصححہ عن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ،، شراب اسے پینے والا, پلانے والا فروخت کرنے والا, خریدنے والا,کشید کرنے والا, کشید کروانے والا, اسے اٹھانے والا, جس تک اٹھا کر لے گیا, اور اسکی قیمت استعمال کرنے والا, اللہ تعالیٰ نے ان سب پر لعنت فرمائی , امام ابوداؤد اور امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور اس نے (یعنی حاکم نے) حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی سند سے اس کی تصحیح فرمائی
📗 *فتاویٰ رضویہ "ج ۹ نصف آخر" ص ۱۲۸*
واللہ اعلم باالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*شرف قلم،*
*علامہ و مولانا ابوالصدف محمد صادق رضا رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی مقام سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیہ)*
*خطیب وامام؛ شاہی جامع مسجد پٹنہ سیٹی*
*رابطہ،📞9918562794*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں