بیٹھ کر خطبہ جمعہ پڑھنا کیسا ہے؟؟

بیٹھ کر خطبہ جمعہ پڑھنا کیسا ہے؟؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کی بارگاہ میں گزارش ہے
میرا ایک سوال. اگر زید بلا عذر جمعہ کا خطبہ ممبر پر بیٹھ کر پڑھے تو اس پر کیا حکم ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
سائل: احمد ربانی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

📝الجواب بعون المک الوہاب ⇩
صورت مستفسرہ میں زیدنے خطبئہ جمعہ بلا عذر بیٹھ کرپڑھا ، یہ خلاف سنت اور مکروہ تنزیہی ہے
( 📂جیساکہ بہار شریعت حصہ چہارم  ص ۷۹ )
جمعہ میں یہ چیزیں سنت ہیں خطیب کا پاک ہونا ، کھڑا ہونا ، خطبہ سے پہلے خطیب کا بیٹھنا ، خطیب کا ممبر پر ہونا ، سامعین کی جانب منھ کرنا اور قبلہ کو پیٹھ کرنا ، وغیرہم - ہاں اگرکوئی عذرہو ، توبیٹھ کرپڑھ سکتےہیں - اور بلاعذر ہمیشہ بیٹھ کر پڑھنے کی عادت ہے تو توبہ کرے -

🚿جیساکہ: حالت معذوری میں صحابئ رسول ، کاتب وحی حضرت امیر معاویہ والئ دمشق وشام رضی اللہ عنہ نےپڑھاتھا جب کہ  انکا پیٹ وزنی ہوگیا اور  جسم بھاری ہو گیا تھا -
(📕 تاریخ الخلفا ، فضائل  حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ )

واللہ تعالیٰ اعلم

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✍🏻کــــــــــتــــــــبــــــہ
شرف قلم حضرت مولانا محمد عمر علی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی اسلامپورخادم التدریس مدرسہ بحرالعلوم قادریہ باتھ اصلی سیتامڑھی بہار
رابطہ
+919801421587
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✅الجواب صحیح و صواب محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ تاج محمد صاحب قبلہ اترولہ الہند
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے