حضرت ایک سوال ہے کہ جودھان اور گیہوں وغیرہ عشر نکلتا ہے اس کو بیچ کراس پیسہ کو مسجد میں لگانا کیساہے؟جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ حضرت ایک سوال ہے کہ جودھان اور گیہوں وغیرہ عشر نکلتا ہے اس کو بیچ کراس پیسہ کو مسجد میں لگانا کیساہے؟جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب
✍✍✍✍✍✍✍✍
عشرکی رقم حیلہ شرعی کر کے مسجد میں لگا سکتے ہیں بغیر حیلہ شرعی جائز نہیں کیوں کہ یہ بھی صدقہ واجبہ میں سے ہے اور اس میں بھی غریب کو مالک بناناشرط ہےاگر اس کی رقم مسجد میں لگانا چاہیں تو اس کاطریقہ یہ ہے کہ غریب کو مالک بنادیں اوروہ مسجد پر صرف کرےتو ثواب دونوں کو ملےگا۔حدیث شریف میں ہے کہ اگر سو ہاتھ میں صدقہ گزراتو سب کو ویسا ہی ثواب ملےگا جیسا دینے والے کوملتاہے۔اس کے ثواب میں ذرہ برابربھی کمی نہیں ہوگی۔ایساہی بہارشریعت حصہ پنجم صفحہ ٣۴ پر ہےاوراسی طرح فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۴٧۵، ۴٧٦ میں بھی ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب 
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
(فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص٣٠٢)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے