Header Ads

اولیاے کرام سے توسل اور"شیأ للہ یاشیخ عبد القادر"کی شرعی حیثیت

اولیاے کرام سے توسل اور"شیأ للہ یاشیخ عبد القادر"کی شرعی حیثیت

(محمد اسلم رضا قادری)
رکن سنی تبلیغی جماعت باسنی،ناگورشریف۔

اکابرعلماے کرام واولیاے عظام (١)حضرت امام ابو الحسن نورالدین علی بن جریرلخمی شطنونی علیہ الرحمہ،(٢)حضرت امام عبد اللہ بن اسعدیافعی مکی علیہ الرحمہ،(٣)حضرت امام ملاعلی قاری مکی علیہ الرحمہ،(٤)حضرت شیخ ابوالمعالی محمد مسلمی علیہ الرحمہ،(٥)حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ وغیرہم نے اپنی اپنی تصانیف جلیلہ میں حضور سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی علیہ الرحمہ سے یہ کلمات مبارکہ نقل فرماے ہیں،کہ آپ خود فرماتے ہیں:
*جوکسی تکلیف میں مجھ سے فریادکرے وہ تکلیف دفع ہو،اورجوکسی سختی میں میرا نام لے کر نداکرےوہ سختی دورہو،اورجوکسی حاجت میں اللہ تبارک و تعالی کی طرف مجھ سے توسل کرے وہ حاجت برآے۔اورجودورکعت نماز ادا کرے،ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص 11بارپڑھے ،پھرسلام پھیرکرحضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور مجھے یاد کرے،پھرعراق(بغداد) شریف کی جانب 11قدم چلے ،ان میں میرا نام لیتا جاے اور اپنی حاجت یادکرے اس کی وہ حاجت پوری ہواللہ کے حکم سے"*
(فتاویٰ رضویہ:105.12رضااکیڈمی،ممبئ)

(٦)امام شیخ الاسلام شہاب الدین رملی انصاری علیہ الرحمہ سے سوال کیا گیا کہ عام لوگ جو سختیوں کے وقت انبیاومرسلین واولیاوصالحین سے فریادکرتے ہیں اور یارسول اللہ،یاعلی،یاشیخ عبد القادر جیلانی اور ان کے مثل کلمات کہتے ہیں،یہ جائزہے یا نہیں؟اوراولیاے کرام وصال کے بعد بھی مدد فرماتے ہیں یا نہیں؟
تو آپ نے ارشاد فرمایا:
*بے شک انبیا ومرسلین واولیاوصالحین وعلماسے مددمانگنی جائز ہے اور وہ انتقال کے بعد بھی مدد فرماتے ہیں"*(مصدر سابق ص:103)

(٧)حضرت علامہ خیرالدین رملی علیہ الرحمہ،استاذ"صاحب درمختار""فتاویٰ خیریہ" میں فرماتے ہیں:
*لوگوں کا"یاشیخ عبد القادر"کہنایہ ایک ندا ہے پھراس کی حرمت کا سبب کیا ہے"*(مصدر سابق)

(٨)حضرت سیدی جمال بن عبد اللہ بن عمرمکی علیہ الرحمہ اپنے "فتاویٰ" میں فرماتے ہیں:
یعنی مجھ سے سوال ہوااس شخص کے بارے میں جو مصیبت کے وقت کہتا ہے یارسول اللہ،یاعلی،یاشیخ عبد القادر،یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
*تومیں نے جواب دیا ہاں،اولیاسے مددمانگنی اور انہیں پکارنا اور ان کے ساتھ توسل کرناشرع میں جائز اور پسندیدہ چیزہے۔جس کاانکار نہ کرے گا مگرہٹ دھرم یاصاحب عناداوربے شک وہ اولیاء کرام کی برکت سے محروم ہے"*
(مصدر سابق ص:103)
9ربیع الغوث 1441ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے