-----------------------------------------------------------
چوک پر تعزیہ کے سامنے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کیا فرماتے ہیں علماے دین شرع*
*متین مسلئہ ذیل مین ہمارے شہر میں محرم الحرام کے مقدس مہینے میں زیادہ تر لوگ ڈھول تاشا بجاتے ہیں ناچتے ہیں شور و شرابہ کرتے ہین ماننے پر بھی نہیں مانتے اگر عالم دین اپنی تقریر کے دوران اگر منع کرے کہ ڈھول نہ بجاؤ اسلام میں حرام ہے تو کہتے ہیں ہمارے باپ دادا سے چلا آرہا ہے اور عالم دین کی باتون کا مزاق بنایا جاتا ہے عالم دین کو مسجد کے امام کو برا بھلا کہا جاتا ہے عالم دین نے اگر کہدیا کہ ڈھول بجانا حرام ہے ڈھول کے حرام بولنے پر امام کو مسجد سے نکال دیا جاتا ہے اور کہیں نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور امام کی جم کر بے عزتی کی جاتی ہے گالیاں بھی دی جاتی ہین مسجد کا صدر ڈھول بجانے والوں کی حمایت کرتا ہے اور بھر پور ساتھ دیتا ہے اور ڈھول بجانے والے بولتے ہین ایسے ہی سنت بچی ہے ایسا کہنا کہاں تک درست ہے*
*یہان تک اسلام کی شریعت مصطفے کی بات کوئ ماننے کو تیار نہین ہے*
*اور عالم دین سے کہا جاتا ہے تم ہمارے کام کو برا سمجھتے ہو یعنی عالم دین ڈھول بجانے کو برا سمجھتا ہے اسکا یہ کہنا کہ تمہیں ہمارہ کام پسند نہیں ہے ہمیں تمہارہ کام پسند نہیں یعنی فاتحہ بھی نہیں پڑھنے دیا عالم دین کو دوسرے سے فاتحہ پڑھوائی کہنے کا مطلب یہ ہے حرام کام کےلئے منع کرنے پر امام کو فاتحہ پڑھنے نہیں دی کیا ایسا کرنا درست ہے وہان مسجد کے صدر وزمے دار حضرات بھی موجود تھے منع کرنے والے بے عمل بے نمازی تھے انکی باتین سن کر کمیٹی والے خاموش رہیں ایسے لوگون پر شریعت کا کیا حکم ہے قرآن وحدیث کی روشنی مین جواب عنایت فرمایئں*
*سائل: محمد منیب رضــــا خان ازہری بنگلور کرناٹک*
*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
*الجواب بعون الملک الوھاب :*
*چوک پر تعزیہ کے سامنے کچھ رکھ کر نیاز فاتحہ دلانا تعزیہ کو گاوں وگلی کوچوں میں میں گھمانا ماتم کرنا تاشے اور طرح طرح کے ڈھول بجانا کھیل تماشہ کرنا مصنوعی کربلا کو جانا جلوس میں مرد عورت کا باہم خلط ملط ہونا عورتوں کا مرثیہ گانا کسی مرد پر یا عورت پر بابا کی سواری آنا یہ سب باتیں خرافات وبدعات اور سخت ناجائز وحرام ہیں شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ایسا کرنے والے سخت گنہگار ومستحق عذاب نار ہیں*
*📚فتاوی رضویہ جلد نہم نصف آخر ص44*
*📕فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص59*
*🏷تعزیہ داری اور ڈھول باجا سے روکنے پر لوگوں کا کہنا سرا سر ان کی جہالت ہے*
*علماء پر الزام تراشی اور ان کی توہین ہے کہ آج کل نئے نئے مفتی لوگ اپنے اپنے گھر سے نیا نیا مسئلہ نکالتے ہیں پہلے کوئی منع نہیں کرتا تھا*
*📿عالم کی توہین کرنا یا اس کے حق کو ہلکا سمجھنا سخت گناہ اور نفاق ہے*
*📖لایستخف بحقھم الامنافق بین النفاق*
*یعنی علماء کے حق کو ہلکانہ سمجھے گا مگر کھلا ہوا منافق*
*رواہ الشیخ فی التوبیخ عن جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ تعالی عنھما*
*📕فتاوی رضویہ جلد نہم نصف اول ص140*
*🍢اور حضرت علامہ امام رازی قدس سرہ السامی تحریر فرماتے ہیں*
*من استخف بالعالم اھلك دینہ*
*یعنی جس نے عالم دین کو حقیر سمجھا اس نے اپنے دین کو ہلاک کردیا*
*📘تفسیر کبیر جلد اول ص383*
*اور یہ کہنا کہ ہم بابا آدم کے زمانے سے کرتے آرہے ہیں اور کریں گے سخت برا ہے کہ یہ بولی مسلمانوں کی نہیں ہے بلکہ یہودو نصاری کی بولی ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کہتے تھے*
*جیسا کہ خداے تعالی کا ارشاد ہے*
*واذاقیل لھم تعالوا الی ماانزل اللہ و الی الرسول قالوا حسبناماوجدنا علیہ آباءنااولو کان آبائھم لایعلمون شیئاو لایھتدون*
*🥠ترجمہ یعنی جب ان سے کہا جاے آو اس کی طرف جو اللہ نے اتارا اور رسول کی طرف کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اگر چہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانیں اور نہ راہ پر ہوں*
*📙پارہ 7سورہ مائدہ آیت 104*
*لھذا ان لوگوں پر لازم ہے کہ توبہ و استغفار کریں اور تعزیہ داری ڈھول تاشہ نہ کرنے نیز علماء کی توہین نہ کرنے کا عہد کریں اگر ایسا نہ کریں تو مسلمان ان سے دور رہیں ان کو اپنے سے دور رکھیں*
*📚فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص63*
*واللہ اعلم بااصواب*
*◆ـــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــ◆*
*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*
*◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆*
*الجواب الصحیح حضرت علامہ ومولانا مفتی صــادق رضـا صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مدھو بنی بہار*
◆ــــــــــــــ🌹🥗🌹ــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں