یزید کو کافر کہنا کیسا ھے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
یزید کو کافر کہنا کیسا ھے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
حضور کی بارگاہ میں ایک سوال ہیکہ یزید کو کافر کہنا کیسا ھے؟ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔

سائل؛؛انعام الحق برکاتی صاحب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

و علیـکم السـلام و رحمـتہ اللـہ و بـرکاتـہ 

🖊👈الـجـواب بعــون المــلک الوھـــاب
صــــورت مسئـــــولـــہ میــــں یزید کے بارے میں ہمارے ائمہ مجتہدین میں اختلاف ہے
ہمارے امام اعظم رحمة اللہ تعالی علیہ اسے کافر کہنے سے سکوت فرماتے ہیں
اور حضرت امام احمد بن حنبل اسے کافر کہتے ہیں
بنیاد اس پر قائم ہے کہ وہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے شہید کرنے کو جائز جانتا تھا یا حرام
نیز بعض روایتوں میں یہ آیاہے کہ شہادت کی خبر سن کر اس نے یہ کہا تھا کہ آج میں نے بدرکا بدلہ لے لیا
یہ بھی صریح کلمہ کفر ہے لیکن حکم کفر قطعی یقینی خبر پر ہوگا
حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو ان دونوں باتوں کی قطعی یقینی خبر نہیں ملی جو خبر ملی وہ ایسی قطعی نہیں تھی جس پر تکفیر کی جاتی اس لئے سکوت فرمایا نہ کافر کہا نہ مسلمان کہا
لیکن امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ کو اس کے کفریات کی یقینی قطعی خبر ملی ہوگی اس لئے انھوں نے تکفیر کی
ہمارے علماء کا طریقہ یہی رہا ہے کہ یزید کے بارے میں سکوت اختیار فرماتے ہیں۔
📚فتاوی شارح بخاری ج اول ص ١٠٦📚

واللـــہ تعــــالیٰ اعــــلم بالصـــواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*📝👈حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی* 
*رابطہ 📞👈9918562794*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے