لک الحمد یااللہ والصلوة السلام علیک یارسول اللہ
🌹 حضرت فاطمہ کا مہرکتناتھا🌹
سوال نمبر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مہر فاطمہ کی مقدار کتنی ہے؟
جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
🌹سائل🌹محمد زبیر رضوی
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
👇جواب👇
مہرفاطمی د و طر ح کا ھے ، مہرمعجل جووقت ملاقات پیشگی د یا گیا - اور مہر مقررجس پر عقد نکاح ھوا -
مہر معجل 480 د رہم تھا ،یعنی انگریزی روپئے سے ایک سو چونتیس روپئے چالیس پیسے،اور رائج وزن سےایک کلو 667 گرام 641 ملی گرام چاندی -
مہر مقرر چارسو مثقال چاند ی یعنی ایک سو ساٹھ روپئے انگریزی اور رائج وزن سے ایک کلو 866 گرام 240 ملی گرام چاندی -
( ایساہی فتاوی نظامیہ بحوالہ آپ کے مسائل ص 140پر ھے- )
تاجدار اھلسنت حضور اعلی حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ ،،
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر چار سو مثقال چاندی تھا ۔۔
( فتاوی رضویہ شریف جلد 5 صفحہ 318 )
اور حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ،،
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر چار سومثقال چاندی تھا وزن جس کا دیڑھ سو تولہ ھوا ۔۔
( اسلامی زندگی صفحہ 57 مکتبة المدینہ )
والله اعلم با لصواب
🌹 طالب دعا 🌹
✍ معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی ناظم اعلی جامعہ گلشن فاطمہ للبنات بارہ بنکی
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں