بیک وقت دو سگی بہنوں کو نکاح میں رکھنا کیسا؟

بیک وقت دو سگی بہنوں کو نکاح میں رکھنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ میں ایک وقت دوبہنیں ایک ہی شوہر کے نکاح میں رہ سکتی ہیں ؟ قران حدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں
   *سائل : محمد نسیم نوری سونبھدر*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

  *وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ*
 *✒جواب؛ اللہ تعالی نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے جو شریعت مقدسہ و دین کامل عطا فرمایا ہے اس پر عمل پیرا رہنے ہی میں دنیا و آخرت کی سعادت و برکت ہے اور اس سے انحراف کرنے میں دنیا و آخرت میں خسارہ ہی خسارہ ہے*

📘 اللہ تعالی اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں آیت تحریم کے ذریعہ حرام رشتوں کی جو تفصیل بیان فرمائی ہے من جملہ ان حرام رشتوں کے ارشاد فرمایا  ۔ ۔ ۔  *وان تجمعوا بین الاختین الا ما قد سلف " اھ* یعنی اور تم پر حرام کردیا گیا ہے کہ تم دوبہنوں کو جمع کرو " اھ *(📚 پ٤ سورۃ النساء آیت 23 )*

[📖 اور حضورﷺ‎ نے ارشاد فرمایا :👇
*من کان یومن باللہ و الیوم الاخر فلا یجمعن ماء فی رحم اختین " اھ*
یعنی "جو اللہ تعالی او رآخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے نطفے کو دوبہنوں کے رحم میں ہرگز جمع نہ کرے " اھ
*(📚 عمدۃ الرعایۃ فی حل شرح الوقایۃ ج 2 ص 12 )*

[📖 اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ:👇
*"( وأما الجمع بين ذوات الأرحام ) فإنه لا يجمع بين أختين بنكاح ولا بوطئِِ بملك يمين سواء كانتا أختين من النسب أو من الرضاع، هكذا في السراج الوهاج " اھ*
(📚 فتاوی عالمگیری ج 1 ص 277 )

*ایک بہن جب نکاح میں موجود ہے تو اس کو بدستور نکاح میں رکھتے ہوئے اس کی حقیقی بہنوں سے نکاح کرنا قرآن و حدیث کی روشنی میں ناجائز و حرام ہے ، مخلوق کی خوشنودی کے لئے اللہ تعالی کے حدود سے تجاوز کرنا کسی مومن کے لئے ہرگز جائز نہیں خدا نخواستہ اگر اسی مذکورہ سالی سے نکاح کرلیں توساری زندگی حرام کاری میں گذرے گی جس کا دنیا و آخرت میں سخت وبال ہوگا۔*
              *واللہ اعلم باالصواب*

*""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""*
*✍ شرف قلم؛ حضرت علامہ مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی*
*استاذ و مفتی: دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی📞 7666456313*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے