Header Ads

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفی

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ "ڈالدی قلب میں عظمت مصطفی"میں جو عظمت کا لفظ آیا ہے اس میں ظ  ساکن کے ساتھ ہے یا ظ زبر کے ساتھ ہے کیونکہ عَظمَت کا معنی ہڈی آتا ہے اور عَظَمَت کا معنی بزرگی ، بڑائ ، شان و شوکت آتا ہے تو کیا کوئی عظمت ظ کے ساکن کے ساتھ پڑھے تو گنہگار ہوگا؟ یا ساکن کے ساتھ پڑھنا صحیح ہے؟ براۓ مہربانی جواب عنایت فرمائیں 

ساںٔل محمد امین الدین مجاہدی

*وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*✍️الجواب:- بعون الملک العلام.*
مذکورہ بالا عبارت *"ڈال دی قلب میں عظمت مصطفی"*
*ساکن کے ساتھ پڑھتے ہیں اور پڑھیں.گنہگار نہیں ہوگا*
*📖"فیروزاللغات اردو جدید"میں ہے👇*
*"عَظَمت"(مؤنث)بزرگی بڑائی.*
*اردو میں بیشتر بسکون دوم مستعمل ہے.*
*📚صفحہ.٤۸۳............*

*واللہ اتم واحکم  اعلم بالصواب*
                      *✍️فقیر رضوی مجاہدی عفی عنہ*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے