رات کو ناخن کاٹنا، بال کاٹنا کیسا ہے؟

سوال 👇
رات کو ناخن کاٹنا، بال کاٹنا کیسا ہے؟
جواب 👇

رات کو ناخن، بال کاٹ سکتے ہیں کوئی گناہ نہیں 

فتاویٰ عالمگیری میں لکھا ہے کہ خلیفہ ہارون رشید نے ایک مرتبہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ سے پوچھا کہ رات کے وقت ناخن کاٹنے کا کیا حکم ہے تو امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رات کو بھی کاٹ لینے چاہییں،(یعنی صبح کا انتظار نہیں کرنا چاہیے) تو ہارون رشید نے پوچھا کے اس بات پر کیا دلیل ہے؟ تو امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے فرمایا کہ خیر (ثواب) کے کام کو مؤخر نہیں کرنا چاہیے۔
الفتاوى الهندية (5/ 358):
"حكي أن هارون الرشيد سأل أبا يوسف - رحمه الله تعالى - عن قص الأظافير في الليل؟ فقال: ينبغي، فقال: ما الدليل على ذلك؟ فقال: قوله عليه السلام: «الخير لايؤخر»، كذا في الغرائب"

والله و رسولہ أعلم 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے