السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اکابرین حلقہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مسجد کا اندرونی
حصے کا دروازہ اے سی کی وجہ سے ہمشہ بند رکھنا کیسا؟
کیوں کہ محلے میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ نماز نہیں ہوتی برائے کرم وضاحت فرمائیں کرم ہوگا ــ
🌹سائل🌹محمد جعفر صادق غوثیہ ٹاون غوثیہ مسجد اولڈ ھبلی کرناٹکا
ـــــــــــــــــــــــــــــ🔰ـــــــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب*
*صورت مسئولہ میں اگر اندرون مسجد صفیں بھرگئی ہوں اور امام کے انتقالات دروازے کے باہر اقتدا کرنے والے مقتدیوں پر مشتبہ نہ ہوتے ہوں تو بلاکراہت اقتدا درست ہے ــ*
🛡علامہ علاٶالدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ”والحائل لایمنع الاقتدآء ان لم یشتبہ حال امامہ بسماع او رویۃ ولومن باب مشبک یمنع الوصول فی الاصح“
( الدرالمختار صفحہ ٨٠ مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ )
*🏷صدرالشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ” امام ومقتدی کے درمیان کوئی چیز حائل ہو تو اگر امام کے انتقالات مشتبہ نہ ہوں مثلا اس کی یامکبر کی آواز سنتا ہو یا اس کے اس کے مقتدیوں کے انتقالات دیکھتا ہے تو حرج نہیں اگر چہ اس کیلئے امام تک پہونچنے کا راستہ نہ ہو مثلا دروازے میں جالیاں ہیں کہ امام کو دیکھ رہا ہے مگر کھلا نہیں ہے کہ جانا چاہے تو جاسکے ــ*
*( بہار شریعت سوفٹویر حصہ ٣ صفحہ ١٣٣ )*
🔮کرناٹک کی مسجدوں میں عموما ثانی مسجد ہوتی ہے اور اصل مسجد اور ثانی مسجد کے درمیان دروازے ہوتے ہیں جن پر عموما شیشے لگے ہوتے ہیں اور آر پار دکھائی دیتا ہے تو اے سی لگانے کی وجہ سےاگر چہ دروازے بند ہوں امام کا حال مشتبہ نہ ہونے کی شرط کیساتھ اقتدا بالکل جائز ودرست ہے جیسا کہ درمختار اور بہار شریعت کی عبارتوں سےظاہر ہے ــ
*📿عوام میں جوبات پھیلی ہوئی ہے اس کی کوئی اصل نہیں البتہ کراہت ہے اور وہ بھی اس صورت میں ہے جب دروازے بلا وجہ بند کئے جائیں اور یہاں غرض صحیح موجود ہے ــ*
*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*
ـــــــــــــــــــ
*✍ازقلم؛حضرت علامہ مفتی*
*شکیل اختر قادری برکاتی صاحب*
*قبلہ مدظلہ العالی والنورانی شیخ*
*الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی*
*حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک*
*مورخہ ۲۶ شعبان المعظم ۱۴۴۰ھ*
*♦الحلقةالعلميه گروپ♦*
*📲+91 77 95 812191*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*حضرت علامہ مفتی ھاشم رضا مصباحی مدظلہ العالی قاضی شہر وصدر شعبہ افتاء دارالعلوم شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹک*
ـــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں