ہاف ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا

ہاف ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 السلام علیکم ورحمة اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ھیں علماۓ دین وملت ومفتیان باشرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہاف شرٹ 
Haft shirt 
آستین جو کہنیوں تک ہوتی ہے ایسی شرٹ پہن کر نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ؟ 
حوالہ جات سے مزین فرماکر جواب عنايت فرماۓ اور شکریہ کا موقع فراہم کردیں۔

سائل: حافظ وقاری محمد اختر رضا رضوی ہاویری کرناٹکا انڈیا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎؛
الجواب بعون الملک الوھاب؛
 آدھی آستین والا کرتا یا قمیص پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے پاس دوسرے کپڑے موجود ہوں۔
 حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔
جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یعنی آدھی آستین یا بنیان پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں۔

(📙فتاویٰ امجدیہ حصہ 1 صفحہ 193)
 مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقار الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں 
ہاف آستین والا کرتا قمیص کام کاج کرنے والے لباس میں شامل ہیں کہ کام کاج کرنے والا لباس پہن کر انسان معززین  کے سامنے جاتے ہوئے کتراتا ہے اس لیے جو ہاف آستین والا کرتا پہننا کر دوسرے لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرتے ان کی نماز مکروہ تنزیہی ہے اور جو لوگ ایسا لباس پہن کر سب کے سامنے جانے میں کوئی برائی محسوس نہیں کرتے ان کی نماز مکروہ نہیں؛

(📕وقار الفتاوی جلد 2 صفحہ 246)
(📗فتاوی مرکز تربیت افتإ جلد اول صفحہ 238 پر  ہے)
 
 ہاف شرٹ یا ٹی شرٹ جس کی آستین کوہنی سے اوپر تک رہتی ہے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب:
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کتبـــہ؛
حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند
رابطہ📞9918562794)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے