*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*مسئلہ در پیش یہ ہیکہ شام کے وقت گھر میں جھاڑو لگانا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں*
*🌹سائل🌹محفوظ عالم بستوی:🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*صفائی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے، یہ سب جہالت پر مبنی باتیں ہیں کہ شام کے وقت جھاڑو لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ قرآن و حدیث میں صفائی کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے، جب بھی صفائی کی ضرورت ہو اسے کرنا چاہیے۔ بالفرض شام کے وقت آپ کے گھر میں گندگی پھیل جائے اور پورے گھر میں اس گندگی سے بدبو پھیل جائے تو کیا آپ صبح تک انتظار کریں گے؟* *اس لیے صفائی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ جب بھی اس کی ضرورت ہو اسی وقت اسے کرنا چاہیے تو یہ زیادہ مستحسن ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا :*
*إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ :*
*📄بیشک ﷲ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے :*
*📚پارہ ۲ سورة الْبَقَرَة آیت ۲۲۲*
*📿اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا صفائی نصف ایمان ہے۔ لہذا صبح ہو یا شام، رات ہو یا دن، ہر وقت جب صفائی کی ضرورت پڑے تو اسے کرنا چاہیے۔ یہی اسلام کی منشا ہے*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*۱۴ جنوری بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں