حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں قدس سرہٗ

حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں قدس سرہٗ
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 
*ولادت ِ با سعادت:*
حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں کی ولادت 21؍ ربیع الآخر 1177ھ کو ہوئی۔

*والد کا اسم گرامی :*
سید شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔

*سکونت:*
چھ برس کی عمر میں آپ کے ماموں نواب سید نور الحسن خاں صاحب منھ بولا بیٹا بنا کر اپنے ساتھ اپنی جاگیر واقع صوبہ بہار لے گئے، اور آپ نے وہیں پر عمر گزار دی۔ آپ کبھی مارہرہ واپس نہیں آئے ۔ آپ کے بھائی آپ سے ملنے بہار جاتے تھے۔

*زوجہ کا نام:*
سیدہ خیر الفاطمہ بنت سید نور الحسن خاں۔

*اولادِ امجاد:*
دو صاحبزادے: (۱)حضرت سید محمد سعید خاں(۲)حضرت سید محمد تقی خاں

*بیعت و اجازت:*
 والد ِماجد حضرت سید شاہ حمزہ  عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  سے۔

*اہم کارنامہ :*
 آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ اپنے مامو ں کی مسند ریاست (واقع صوبہ بہار) پر بیٹھنے کے باوجود آپ نے پوری عمر عبادت و ریاضت اور یاد الہی میں بسر فرمائی ۔

*تاریخ وفات:*
5؍ جمادی الاولیٰ 1235ھ۔

*مزار پاک :*
کوات میں نواب نور الحسن کے مقبرہ کے نیچے جانب شمال میں۔

 

*بہ شکریہ :* 1: البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
2: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب📝 شمـــس تبـــریز نـــوری امجـــدی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے