-----------------------------------------------------------
📚چلتی ٹرین پر نماز پڑھنا کیسا📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءئے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ چلتی ہوئی ٹرین میں نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ۔؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عطا فرماٸیں کرم ہوگا !
سائل: محمد محمود عالم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📝الجواب بعون الوہاب
📿اس مسئلہ کے متعلق فیصلہ جات بریلی شریف میں ہے کہ ٹرینوں کا روکنا چلانا اختیار عبد میں ہے اسلئے اعذار معتبرہ فی التیمم میں سے کوئی عذر متحقق نہیں کہ چلتی ٹرین پر فرض و واجب ادا کرنے سے اسقاط فرض و واجب ہوسکے.
لہذا وقت جارہا ہو تو جس طرح پڑھنا ممکن ہو پڑھ لے جب موقع ملے دوبارہ پڑھیں
📄اعلیٰ حضرت کے زمانے سے لیکر آج تک ٹرینوں کے چلنے رکنے وغیرہ کے حالات میں کوئی تغیر نہیں ہوا ہے
📚فیصلہ جات شرعی کونسل بریلی شریف اور مجلس شرعی کے فیصلے میں اب بعض علماء کرام نے جواز کا فتویٰ دیا ہے
مگر مسئلہ اب بھی اختلافی ہے اور ایسے میں قولِ امام میں احوط جانبِ منع ہی ہے یعنی اب بھی چلتی ٹرین پر نماز جائز نہ ہونے کا فتوٰی ہی حنفی کے حق میں احوط ہے
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار
رابطه 918051028089+
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح
العبد الاثیم :- سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
✅الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں