Header Ads

about quran

سوال: قرآن مجید کِس پر نازل ہوا؟
جواب:قرآن مجید حضوراکرمٌ پر نازل ہوا۔
سوال: لفظ قرآن کے کیا معنیٰ ہیں؟
جواب: جو تلاوت کیا جائے۔
سوال: قرآن مجید میں کُل کتنی سورتیں ہیں؟
جواب: 114 سورتیں۔
سوال: قرآن مجید میں کُل کتنے زبر، زیر، مد، پیش، تشدید، نقاط، اور کلمات استعمال ہوئے ہیں؟
جواب: قرآن مجید میں تقریبا 53223 زبر،تقریبا 39582 زیر، تقریبا 1771 مد، تقریبا 8804 پیش، تقریبا 1274 تشدید، تقریبا 105684 نقاط اور تقریبا 86430 کلمات استعمال ہوئے ہیں۔
سوال: قرآن مجید کس حرف سے شروع ہوتا ہےاور کس حرف پر ختم ہوتا ہے؟
جواب: قرآن مجید “الف“ سے شروع ہوتا ہے اور “س“ پر ختم ہوتا ہے۔
سوال:قرآن مجید میں کُل کتنے رکوع ہیں؟
جواب: قرآن مجید میں کُل 540 رکوع ہیں۔
سوال:عروسِ قرآن کس سورۃ کو کہا جاتا ہے؟
جواب: سورۃ رحمٰن کو۔
سوال:قرآن مجید میں لفظ “اللہ“ کتنی بار استعمال ہوا ہے؟
جواب: 2697 بار ۔
سوال: قرآن مجید کا اردو میں سب سے پہلے ترجمہ کب اور کس نے کیا؟
جواب: قرآن مجید کا اردو ترجمہ سب سے پہلے حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ نے 1605 میں کیا۔
 سوال: انگریزی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ سب سے پہلے کس نے اور کب کیا؟
جواب: انگریزی زبان مں قرآب مجید کا ترجمہ سب سے پہلے “الیگزینڈر روس “ نے 1649ء میں کیا اور یہ 1669ء میں لندن سے شائع ہوا۔
سوال: قرآن مجید میں سب سے بڑی سورۃ کون سی ہے؟
جواب: سورۃ بقرہ۔
سوال: قرآن مجید میں سب سے چھوٹی سورۃ کون سی ہے؟
جواب: سورۃ الکوثر۔
سوال: قرآن مجید میں حرف کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: 323760 ۔
سوال: قرآن مجید میں مکی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: مکی سورتوں کی تعداد 86 ہے۔
سوال: قرآن مجید میں مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: مدنی سورتوں کی تعداد 28 ہے۔
سوال: قرآن مجید میں کون سا حرف سب سے زیادہ بار استعمال ہوا ہے؟
جواب: سب سے زیادہ بار حرف “الف“ 48872 بار استعمال ہوا۔
سوال: قرآن مجید میں سب سے کم مرتبہ کون سا حرف استعمال ہوا؟
جواب: سب سے کم حرف “ظ“ 842 بار استعمال ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے