(قرآن مجید میں بال نکلنا )
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ
ایک ہی وقت میں بہت سارے لوگوں کے گھروں میں موجود قرآن مجید سے بال نکلے ہیں،
ایک بندے نے اعلان کیا ہے کہ
یہ موئے مبارک ہیں آپ سب اپنے قرآن کھولو، اورقرآن کھولنے پر واقعی بال نکلے..
تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہم مان لیں کہ یہ واقعی موئے مبارک ہیں اور احترام کریں یا نہیں؟
(سائل) محمد فخرالدین احمد قادری بہرائچی
متعلم جماعت رابعہ مدرسہ اشرفیہ قادریہ معین العلوم مادھو پور فخرپور ضلع بہرائچ شریف
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
الجواب بعون الملک : اللھم ھدایۃ الحق والصواب
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
( بیشک)قرآن مجید اللہ تبارک وتعالی کی بے مثال اور لاریب کتاب ہئے ۔جو مسلمانوں کیلئے ایک کامل اور بہترین دستورالعمل ہئے اس لاریب کتاب میں بھلائ اور صراط مستقیم کی جستجو سے انسان دین ودنیا کی بھلائ حاصل کرسکتا ہئے مگر ہم درس قرآن کو بھلا کر ہدایت کے راستے کو ترک کرکے قرآن شریف میں (بال) تلاش کررہے ہیں جو سراسر (جہالت ولاعلمی) پر مبنی ہئے
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
( کیونکہ جب قرآن شریف کی تلاوت کی جاتی ہئے تو(منٹوں) یا (گھنٹوں ) قرآن شریف کے کھلے رہنے کی وجہ سے گھروں میں پڑے ہوئے سر یا داڑھی کے بال ہوا کے جھونکے سے اڑ کر ادھر ادھرقرآن شریف میں گھس جاتے ہیں یا داڑھی یاسر کھجلاتے وقت بال ٹوٹ کر قرآن شریف میں گر جاتے ہیں اور سالوں تک اوراق کی تہ میں دب کر رہ جاتے ہیں۔۔ ۔۔تو تلاوت کرتے وقت یا تلاش کرتے وقت کوئ بال مل جائے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہئے
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
اور پھر قرآن شریف سے نکلے ہوئے بالوں کو دیکھکر حیرت میں پڑ جانا
اور اسے ( گیسوئے رسول ﷺ ) سمجھنا یا اسے کرامت سمجھنا محض جہالت و نادانی و خیال باطل ہئے ۔۔اسلئے کہ ہر حیرت کی بات کرامت نہیں ہوتی
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
تو جس بندے نے بھی یہ اعلان کیا کہ یہ موئے مبارک ہیں اس کا احترام کریں یقینا اس نے غلط کیا۔۔ اسکی باتوں کا یقین کرنا بالکل غلط ہئے
لہذا اس بال کو پانی میں ڈال کر پینا یاتبرک سمجھنا یاگھروں میں چھڑکنا۔۔ ایمان کی کمزوری ہئے۔ مذہب اسلام میں اسکی کوئ حقیقت نہیں۔ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہئے
(واللہ اعلم بالصواب )
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
بقلم الحاج محمد نظام الدین قادری
سربراہ اعلی دار العلوم حضرت بلال
نوا اہرا بیریا منڈرو گریڈیہ جھارکھنڈ
9831152483،،6282845638
3/3/2020
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷📖📖📖÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں