قرآن مجید میں باریک بال ملیں تو اس کو تبرک یا کرامت سمجھنا کیسا ہے؟

قرآن مجید میں باریک بال ملیں تو اس کو تبرک یا کرامت سمجھنا کیسا ہے؟ 

سوال
کیا فرماتے ہیں علمآء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ اگر قرآن مجید میں سے باریک بال ملے
اور اس بال کو پانی میں ڈال کر سورہ فاتحہ پڑھ کر وہ پانی پینا اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا کیسا؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل۔۔محمد شبیر برونہ


✍الجواب بعون الملک الوہاب
قرآن شریف ﷲﷻ کی ایک لاریب کتاب ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک کامل اور بہترین دستورالعمل ہے اس لاریب کتاب میں بھلائی اور صراط مستقیم کی جستجو سے انسان دین و دنیا کی بھلائی حاصل کر سکتا ہے
مگر ہم درس قرآن کو بُھلاکر ہدایت کے راستے کو ترک کر کے قرآن شریف میں بال تلاش کر رہے ہیں جو سراسر جہالت پر مبنی ہے
قرآن شریف کی جب تلاوت کی جاتی ہے تو کبھی گھٹنے کھلے رہتے ہیں
گھر میں گرے ہوئے بال ہوا میں اُڑ کر اِدھر اُدھر گُھس جاتے ہیں یا داڑھی سر وغیرہ کُھجلانے سے ٹوٹ کر گِر جاتے ہیں اور برسوں اوراق کی تہہ میں دب جاتے ہیں
اگر تلاوت کے وقت یا تلاش کرنے سے کوئی بال مل جائے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے 
اور قرآن مجید سے نکلے ہوئے بالوں کو دیکھ کر حیرت میں پڑ جانا 
یا نبیِ کریم ﷺ کے موئے مبارک سمجھنا 
یا اسے کرامت سمجھنا محض جہالت و لغو ہے اس لئے کہ ہر حیرت کی بات کرامت نہیں ہوتی
لہٰذا اس بال کو پانی میں ڈال کر پینا تبرک سمجھنا اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا ایمان کی کمزوری ہے بالکل غلط بے بنیاد ہے
اسلام میں اس کی کوئی حقیقت نہیں

ﷲﷻ مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے ۔۔۔ آمین

کتبہ۔۔
حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
مراد آباد یوپی ۔۔

الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی محمد شہروز عالم صاحب قبلہ مدظلہ العالی
صدر شعبہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبہ فیل خانہ ہوڑہ بنگال

الجواب وھوالصحیح والمجیب وھوالنجیح
محمد مقصود عالم فرحت ضیائ خلیفئہ حضور تاج الشریعہ ومحدث کبیر وصدر مفتی فخر ازہر دارالافتاء والقضاء وسرپست اعلیٰ جماعت رضائے مصطفٰی برانچ ہاسپیٹ کرناٹک الھند

*29فروری 2020 بروز ہفتہ*

الجواب صحیح والمجیب نجیح
خلیفہ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی

الجواب صحیح والمجیب نجیح
فخر جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی


الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی منظور احمد یار علوی صاحب قبلہ
صدر شعبہ افتاء دارالعلوم اہل سنت برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئ


الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی محمد احمد رضا ثقافی صاحب قبلہ خلیفہ حضور محدث کبیر مدظلہ العالی صدر نوری دارالافتاء والقضاء وقاضی ضلع سرہا
🌺وسیم اختر رضوی🌺

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے