قرآنی معلومات : نزول قرآن

دوسرا باب: نزول قرآن

ابوعدنان محمد طیب بھواردی
قرآنی معلومات
سوال 27:قرآن کس نبی پر اترا ہے ؟

جواب:حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر

 

سوال28:کس مہینے میں قرآن اتارا گیا؟

جواب:ماہ رمضان میں قرآن اتارا گیا {شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن}(سورۃ البقرہ)

 

سوال29:کس رات میں قرآن مجید اتارا گیا؟

جواب:شب قدر میں قرآن اتارا گیا {انا انزلنا فی لیلۃ لقدر} ( سورۃ القدر آیت :1)

 

سوال30:قرآن پاک کی کون سی آیت سب سے پہلے اتری ہے ؟

جواب:قرآن پاک کی سب سے پہلے اترنے والی آیت{اقرا باسم ربک الذی خلق}ہے۔

 

سوال 31:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت کون سی اتری ہے ؟

جواب:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت جو اتری ہے وہ آیت یہ ہے {واتقو یوما ترجعون فیہ الی اللہ ثم تو فی

کل نفس ما کسبت وھم لا یظلمون }(سورۃ البقرہ)

 

سوال 32: نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور آخری سورۃ کون سی ہے ؟

جواب: نزول کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت سورہ علق کی چند آیات اور سب سے آخری سورت سورہ النصر ہے۔

 

سوال33:پورا قرآن کتنے برس میں نازل ہوا؟

جواب:پورا قرآن تئیس [23]برس میں نازل ہوا۔

دیکھئے ( خصائص القرآن للد کتور/فہد بن عبدالرحمٰن الرومی و حقائق حول القرآن الشیخ محمد رجب)

 

سوال34:فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے سات حرفوں پر قرآن اتارا گیا ہے ان سات حرفوں میں نازل کرنے کا کیا مطلب ہے ؟

جواب:سات حرفوں میں نازل کئے جانے کا مطلب ہے کہ قرآن پاک سات عربی لہجوں میں نازل کیا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے