کرونا وائرس سے کچھ نہیں ہوگا ان شاءاللہ

🌷 کچھ نہیں ہوگا ، ان شاءاللہ 🌷


ہمارے علاقے کے ایک شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، اسے کہا گیا:


ان سب لوگوں کے نام بتاؤ جن سے تم نے ان دنوں ملاقات کی ہے ۔


اس نے سب کے نام بتائے ، ان سب کو ہاسپٹل بلایا گیا اور ٹیسٹ لیے گئے ، لیکن .................. ان کے ٹیسٹ کلیئر آئے ، اور انھیں گھر بھیج دیا گیا ۔


زیادہ نہیں ، تھوڑا سا ہی سوچ لیں کہ:


 اگر کرونا کے مریض کو ٹچ کرنے کی وجہ سے ہی بندہ مریض بن جاتا ہے ، تو اسے ٹچ کرنے والے یہ لوگ مریض کیوں نہیں بنے ؟؟


یہ‌ الفاظ پھر پڑھیں:


اگر کرونا کے مریض کو ٹچ کرنے کی وجہ سے ہی بندہ مریض بن جاتا ہے ، تو اسے ٹچ کرنے والے یہ لوگ مریض کیوں نہیں بنے ؟؟


صرف یہی نہیں ، ایسے کئی ہزار افراد ہوں گے جنھوں نے لاعلمی میں کرونا زدگان سے ملاقاتیں کیں ، ان کے ساتھ کھایا پیا ، اٹھے بیٹھے ؛ لیکن انھیں کچھ نہیں ہوا ۔


آخر کیوں ؟؟


اس سوال پر ٹھنڈے دل سے غور کریں !!


سمجھ دار اس سوال پر غور کریں گے اور دل سے خوف و وحشت نکال کر پرسکون ہوجائیں گے ۔


لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے سمجھ ، خواہ مخواہ یہ مطلب نکالیں گے کہ میرے کہنے کا مقصد یہ ہے: " احتیاط نہ کریں ۔ "


آپ کو پیشگی بتادوں کہ میرے کہنے کایہ‌مقصد ہرگز نہیں !


آپ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق پرہیز اور احتیاط ضرور کریں ، بس ................ " اپنا عقیدہ اور دماغ خراب نہ ہونے دیں ۔ "


کرونا سمیت کوئی بھی بیماری حکمِ الہی کے بغیر نہیں لگ سکتی ۔

کرونا سے جو لوگ متاثر نہیں ہوئے ، اللہ کے حکم سے نہیں ہوئے ؛ اور جو متاثر ہوئے ہیں ، اللہ‌ کے امر سے ہوئے ہیں ۔
اور متاثرین میں بھی فوت ہونے والوں سے کئی گنا زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہےجو شفایاب ہوگئے ہیں ۔ الحمدللہ 

اللہ کریم مرنے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے اور بیماروں کو شفا دے ۔

جو اس مرض میں مبتلا نہیں ہوئے ، انھیں محفوظ رکھے ؛ اور جو ذہنی طور پر اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ان کا تقدیر پر ایمان مضبوط کرے ۔

اللہ کے پیارے رسول ﷺ سچ فرماگئے:


جو چیز ( تکلیف ، مصیبت وغیرہ ) تمھارے پاس آنے والی ہے وہ ٹل نہیں سکتی ، اور جو نہیں آنے والی ، وہ آ نہیں سکتی ۔


( سنن ابن ماجہ ، ر77 )  


پریشان ہونا چھوڑ دیں ، خوش خوش رہیں اور دوسروں کو خوشیاں دیں ۔


اللہ‌کریم آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے ۔


مناسب سمجھیں تو ایک دفعہ مسکرا کے درود پاک پڑھ لیں !!


اچھا ، مسکرانا اس طرح نہیں کہ آپ کی‌ مسکراہٹ بھی مرجھائی مرجھائی لگے ۔

یوں مسکرائیں جیسے صبح کے وقت پھول کھلتے ہیں ۔

✍️لقمان شاہد

   27-3-20 ء 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. اللهم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا وشفيعنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

    جواب دیںحذف کریں

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں