*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
----------------------------------------------
*📚جس مصلیٰ پر کعبہ شریف، مدینہ شریف کی تصویر ہو اس کا استعمال کرنا کیسا ہے📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس جانماز بیت اللہ شریف یامدینہ شریف کی تصویر ہو اس جائےنماز کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
*سائل: حافظ جعفر علی نظامی بھیونڈی*
*🍂ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ🍂*
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
جس مصلیٰ پر کعبہ مقدسہ، یا کسی متبرک مقام کانقشہ ایسا صاف اور صحیح بنا ہوکہ اسے دیکھتے ہی فوراً ذہن اصل کی طرف جا پہونچے تو اس کا اعجاز واکرام اصل کی طرح ہی ہوگا۔
سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ تحریرفرماتے ہیں۔
علمائے دین نےنقشہ کا اعجاز و اعظام وہی رکھا جو اصل کا رکھتے ہیں۔
لہذا وہ مصلیٰ جس پر مقامات مقدسہ کی تصویر ہے اس پر نماز پڑھتے وقت پیر نہ پڑتا ہو تو اس کا بچھانا اور نماز پڑھنا جائز ہے ورنہ نہیں۔
*فتاویٰ علیمیہ جلداول صفحہ ٢٣٨/٣٩📘*
*واللہ اعلم بالصواب*
*🍂ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ🍂*
*✍️کتبہ:*
*حضرت علامہ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹررابطہ 👈7276556912📲*
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اسماعیل خان امجدی مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک بازار گونڈہ یوپی ۔رابطہ 9918562794📲*
*✅ الجواب صحیح والمجیب فقط حضرت علامہ محمد امتیاز قمررضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی گریڈیہ جھارکھنڈ رابطہ 9113471871📲*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں