روزے میں قے (Vomiting) ہونا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📬 دو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:
*{1}* جس کو ماہ ِ رَمضان میں خود بخود قے آئی اس کا روزہ نہ ٹوٹا۔
اور جس نے جان بوجھ کر قے کی (اتنی کہ منہ بھر ہو) اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔
*(کنزُالعُمّال ج۸ص۲۳۰ حدیث ۲۳۸۱۴)*
*{۲}* جس کو خود بخودقے آئی اس پر قضا نہیں اور جس نے جان بوجھ کر قے کی وہ روزے کی قضا کرے۔
*(تِرمذی ج۲ص۱۷۳حدیث۷۲۰)*
*مُنہ بھر قے کے مَعنٰی یہ ہیں:*
اُسے بلا تکلف نہ روکا جا سکے۔
*(عالمگیری ج۱ص۱۱)*
*قے کے سات احکام:*
*{۱}* روزے میں خود بخود کتنی ہی قَے (یعنی اُلٹی۔Vomiting) ہوجائے (خواہ بالٹی ہی کیوں نہ بھر جائے) اِس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
*(دُرِّمُختَار ج۳ص۴۵۰)*
*{۲}* اگر روزہ یاد ہونے کے باوُجُود قَصْداً (یعنی جا ن بُوجھ کر) قَے کی اور اگر وہ مُنہ بھر ہے (مُنہ بھر کی تعریف 👆) تَو اب روزہ ٹوٹ جا ئے گا۔
*(ایضاً ص۴۵۱)*
*{۳}* قَصْداً (یعنی جان بوجھ کر) مُنہ بھر ہونے والی قَے سے بھی اِس صورت میں روزہ ٹوٹے گا جبکہ قَے میں کھانا یا (پانی) یا صَفْرا(یعنی کڑوا پانی) یا خُون آئے۔
*(عالمگیری ج۱ص۲۰۴)*
*{۴}* اگر (منہ بھر) قَے میں صرف بلغم نکلا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
*(دُرِّمُختَار ج۳ص۴۵۲)*
*{۵}* قصداً قَے کی مگر تھوڑی سی آئی، مُنہ بھر نہ آئی تواب بھی روزہ نہ ٹوٹا۔
*(ایضاً ص۴۵۱)*
*{۶}* مُنہ بھر سے کم قے ہوئی اور منہ ہی سے دوبارہ لوٹ گئی یا خود ہی لَوٹا دی، ان دونوں صورَتوں میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
*(اَیْضاً ص۴۵۰)*
*{۷}* مُنہ بھر قے بلا اِختیار ہوگئی تو روزہ تو نہ ٹوٹا البتہ اگر اِس میں سے ایک چنے کے برابر بھی واپس لوٹا دی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
اور ایک چنے سے کم ہو تَو روزہ نہ ٹوٹا۔
*(دُرِّمُختَارج۳ص۴۵۰)*
*.....قے کا اَہم مسئلہ......*
مُنہ بھر قے (علاوہ بلغم کے ) ناپاک ہے۔
اِس کا کوئی چھینٹا کپڑے یا جسم پر ہرگز نہ گرنے پائے اِس کی اِحتیاط فرمائیے۔
اکثر لوگ اِس میں بڑی بے اِحتیاطی کرتے ہیں ، کپڑوں پر چھینٹے پڑنے کی کوئی پروا نہیں کی جا تی اور مُنہ وغیرہ پر جو ناپاک قَے لگ جاتی ہے اُس کو بھی بلاجھجک اپنے کپڑوں سے پونچھ لیتے ہیں ۔
اللہ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ ہمیں نجا ست سے بچنے کا ذِہن عنایت فرمائے۔
اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں