کیا مرحوم کی قبر پر چاد ر ڈ ال سکتے ہیں

کیا مرحوم کی قبر پر چاد ر ڈ ال سکتے ہیں .

 سوال  
ایک مسئلہ ہے مزار شریف پڑ سب لوگ چادر چڑھاتے ہیں تو چادر چڑھانا کیسا ہےجواب عنایت فرمائیں


👇جواب👇
بزرگان د ین کی قبروں پر چاد رڈال سکتے ہیں -البتہ عوام کی قبروں پر نہ چاہئے .*-📚ایساہی فتاوی افریقہ مکتبہ نوریہ فیصل آباد،ص70پرہے-

*فقیہ اعظم ہند حضور صد رالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں کہ ،،*
 قبور اولیا ، علما اور صلحا پر *بغرض اظہارِ عظمت چادر ڈالنا جائز و محمود ھے ،* کہ جب تک ظاہری تزک واحتشام نہیں د یکھتے ان کی پوری وقعت نظر عوام میں نہیں آتی ، اور ان کے فیوض و برکات سے مستفید نہیں ھوتے ۔۔ *ر دالمحتار میں ھے کہ ،،* اس زمانے میں جب کہ چاد ر ڈالنے سے مقصود یہ ھوا کہ عام نظروں میں میت کی عظمت پیدا ھو تاکہ صاحب مزار کو نظر حقارت سے نہ دیکھیں اور اس غرض سے کہ زائرین جو غافل ہیں ان کو خشوع اور ادب حاصل ھو تو چاد ر ڈالنا جائز ھے ، کیوں کہ اعمال کا مدار نیتوں پر ھے اگرچہ یہ ایک نئی بات ھے ۔۔ 
( *فتاوی امجدیہ جلد1⃣صفحہ 335* ) 

والله اعلم با لصواب ،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے