السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں؟
فی الحال جو بیماری Corona virus ہے جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اسکے روک تھام کیلئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ sanitizer دن میں کئی بار خود بھی استعمال کریں اور اپنے اپنے گھروں اور سوسائٹیوں کے ارد گرد اسکا اسپرے (spray ) بھی کریں اس سے بیماری نہ پھیلنے کی امید ہے
نوٹ
خیال رہے کہ اس میں الکوحل ہوتا ہے .
تو کیا ہم sanitizer کا استعمال نماز کے علاوہ اوقات میں کرسکتے ہیں
اور گھروں کے ارد گرد یا صحن، بارامدے وغیرہ میں اسکا اسپرے کر سکتے ہیں
بینوا و توجروا
المستفتی محمد رئيس کوثر، احمدآباد گجرات
*الجواب بعون الملک العزیز الوھاب*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز کے علاوہ اوقات میں ضرورت پڑنے پر ہاتھ میں سنیٹائزر کا استعمال کیا جاسکتا ہے اسی طرح گھروں اور سوسائٹی میں بھی اس کا استعمال ہوسکتا ہے۔
مگر خیال رہے کہ جب تک سنیٹائزر ہاتھوں میں لگا ہوگا۔ ہاتھ ناپاک رہے گا لھذا کھانے استنجاء جانے اور وضوکرنے سے قبل اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھو لیا کریں۔
سنیٹائزر اگر کپڑوں میں لگ جائے تو وہ بھی ناپاک ہوجائیں گے لھذا کپڑوں کو ان سے بچانے کی ضرورت ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: فداءالمصطفی قادری مصباحی
خادم الافتاء: شرعی عدالت، سنکیشور کرناٹک
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں