*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚جمعہ اور ماہ رمضان میں انتقال کر جانے والے مسلمان سوالِ قبر سے محفوظ رہتے ہیں📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت کے بارگاہ میں عرض ہیکہ زید ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں انتقال کر گیا بکر کا کہنا ہے کے جو مومن ماہ رمضان میں انتقال کرتے قبر کے سوالات سے محفوظ ہوتے ہیں کیا بکر کا کہنا درست ہے اگر ہاں تو کیا ماہ رمضان کے بعد زید سے قبر میں سوال ہوں گے یا رب کریم اپنے شان رحیمی کے صدقے زید کو قبر کے سوالات سے محفوظ کر دیگا؟؟
*سائل: محمد رحمت شاہدی کٹیہار*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مذکورہ میں بکر صحیح کہتا کہ جو مسلمان شب جمعہ اور رمضان المبارک میں کسی بھی دن انتقال کر جائے تو وہ سوال نکیرین اور عذاب قبر سے محفوظ رہےگا -
📃جیساکہ سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی ارشاد فرماتے ہیں کہ
" شب جمعہ اور رمضان مبارک میں ہر روز کے واسطے یہ حکم ہے کہ جو مسلمان ان میں مرےگا سوال نکیرین و عذاب قبر سے محفوظ رہیگا -
*" واللہ اکرم ان یعفو من شئ ثم یعود فیہ "*
یعنی اللہ اس سے زیادہ کریم ہے کہ ایک شئ کو معاف فرماکر پھر اس پر مواخذہ کرے "
*(📚فتاوی رضویہ ج:9/ص:661/ دعوت اسلامی)*
واللہ تعالیٰ اعلم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
+919756464316
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں