آج کے لئےدعائے خاص

بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم

❤ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌷

( آج کے لئےدعائے خاص )

تمام حمد وثنا رب جلال کے لئے ہے جس کی رحمت سے ناامیدی نہیں جس کی نعمتوں سے دامن خالی نہیں جس کی مغفرت سے مایوسی نہیں اور جس کی رحمتوں کا فیضان کبھی رکتا نہیں
 
اے اللہ تو پاک ہےتیرا شکر ادا کرتے ہیں اس اقرار کے ساتھ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو سب سے بڑا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور نا ہی کوئی ہمسر ہے زمین و آسمان پر جتنی بھی مخلوقات ہیں تو سب کا مالک ہے اور سب کوتو ہی پالنے والا ہے

اے اللہ پاک بلاشبہ تو ہم سے محبت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ تو نے ہمیں ایمان کی دولت سے نوازا اور ہمیں اپنے محبوبﷺ کا امتی بنایا
  
 یا اللہ اپنے پیارے حبیب پاک ﷺ کے صدقے ہماری زندگیوں کو پرسکون اور آسان بنا دے یا الہی ہم سب کے گناہ معاف کر دے ہم سب کو عابد اور سحرخیز بنادےہم پر راز شو ک آشکار کر دے ہمیں غلامیٔ مصطفی ﷺ سے سرفراز کر دے ہمارے دلوں کی ویران بستی کو اپنی رحمت سے آباد کر دے
 اور ہمیں اس راستے پر ہمیشہ قائم رکھ جو نبی پاک ﷺ نے بتلایا ہے
 
 یااللہ پاک ہم سب کو سچے دل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرما دے اے رب رحیم ہم گناہوں کی دلدل میں ڈوب گئے ہیں اے اللہ اس کرونا وائرس جیسی بیماری سے ہمیں نجات دیلا  
اللہ پوری دنیا پریشان ہیں اس بیماری سے تو ہی ہمیں اس سے نجات دیلانے والا ہے   
 
ہم بدکاریوں کی مستیوں میں گرے پڑے ہیں ہم مایوسیوں کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں رحمت الہی سے خود ہی روٹھ گئے ہیں

 اےاللہ ہم ندامت کے آنسوؤں سے ناآشنا ہیں ہم ایک سچی توبہ کے طلبگار ہیں
 
 اے اللہ پاک اپنی رحمت سے ہمیں سچی توبہ عطا فرما
 
اےپاک پروردگار ہمیں ہمارے والدین کو ہمارے اہل وعیال کو ہمارے آباؤ اجداد کو اور ہماری آنے والی نسلوں کو اپنی عافیت عطا فرما ہم سب کو بے حساب رزق عطا فرما ہم سب کو حاسدین کے حسد سے بچا اے دو جہانوں کے مالک جب ہم تھک جائیں تو ہمیں آرام پہنچانا جب مشکل بھر جائیں تو آسانی بن جانا جب ہم کمزور پڑ جائیں تو ہماری طاقت بن جانا جب ہم دکھ اور تکلیف میں ہوں تو ہمارا مرہم بن جانا 

جب ہم مایوس ہوجائیں تو ہمارا بھروسہ اور یقین بن جانا جب ہم بھوک سے نڈھال ہو جائیں تو تیری یادہی ہماری غزہ بن جائے
 جب ہر طرف بےچینیاں بڑھ جائیں تو اے پاک پروردگار ہمارا سکون بن جانا
 جب ہمارے اندر مایوسی کا اندھیرا بھر نے لگے تو امید کی روشنی بن جانا 
 جب ہر چیز ہمارے لئے ناممکن ہوجائے تو ہر چیز کو اپنے خاص فضل و کرم سے ممکن بنا دینا
 
 اے ارض و سما کے مالک توغفور ہے تو رحیم ہے ہم سب کی توبہ قبول فرما
  ہمارے گناہ صغیرہ و کبیرہ کو دھو دے ہمارے دلوں کو ہدایت دے ہماری زبان کو درستی اور نرمی عطا فرما ہم سب کو گناہوں سے بچا اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما
  
 اے اللہ جس طرح تو بارش برسا کر سکھی زمین کی پیاس بجھاتا ہے اسی طرح اپنی رحمت سے ہماری دلوں کو بھی سیراب کردےبے شک تو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے 
 
 اے پاک پروردگار ہم سب کو ہر اس نعمت سے سرفراز فرما جس میں ہمارے لیے خیر و برکت ہو عزت و وقار ہو راحت و سکون ہو صحت و تندرستی ہو ترقی و خوشحالی ہو اور دنیا وآخرت کی بھلائی ہو
 
 اے اللہ ہماری زندگیوں کو محبت کاعنوان بنادے کہ ہم سب سے زیادہ تجھ سے محبت کریں تجھ کو فوقیت دیں تیری عبادت کریں تیرا حکم معنے تیرے بتائے ہوئے راستے پر چلتے رہیں یہاں تک کہ ہماری زندگی تمام ہو جائے اور تو ہمیں اپنے نور سے ڈھانپ لے وہ نور جو ہمارے سینے کو منور کر دے وہ نور جو قبر کو روشن کر دے وہ نور جو پل صراط پر روشنی بن جائے
 
اے ہمارے رب ہم کو بھی ان خوش نصیبوں میں شامل فرما جن کی توبہ تو قبول کرتا ہےجن کے گناہوں کو تو نیکیوں میں تبدیل کرتا ہے

 یا اللہ ہمارے پاس عمل کوئی نہیں ہے ہمیں صرف تیری رحمت کا آسراہے

 یا پروردگار ہمیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اےبلندیوں کے بادشاہ 

اے رب کائنات ہمارے دل اور ہمارے قدم اپنی رضا کی طرف پھیر دے
 
 یا اللہ ہمیں وہ عقل دے جو تسلیم و رضا میں جائے ہمیں وہ دوست دے جو منزل تک ہمارا ساتھ دیں ہمیں وہ نسبتیں عطا کر جو تجھے منظور ہیں
 
یا اللہ اپنے محبوب پاک ﷺ کی ہمارے دلوں میں محبت عطا فرما 
 
یا الٰہی اس دور میں اور آنے والے دور میں ہم سب پر مہربانی فرما نا 
 
یا اللہ ہمارے دلوں کو غفلت سے دور کر دے اور ہم کو آخرت کی تیاری کی فکر عطا فرما اس دنیا میں اور اس زندگی میں اپنے نبی پاک ﷺ کا تابع دار اورمُتی ہم کو بنالے تاکہ قیامت میں ذلت و رسوائی نہ ہو

یا اللہ اپنے مومن اور مخلص بندوں کے ساتھ ہمارا حشر فرمانا اور دوزخ کے عذاب سے ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھنا

 اے پاک پروردگار ہم کو اعمال صالحہ کرنےکی توفیق عطا فرما اور اپنی رحمت سے ہم سب سے وہ کام لے جس سے تو راضی ہو اور ان سب کاموں سے بچا لےجس سے تو ناراض ہو 
 
 یا اللہ شیطان کی گمراہیوں سے ہم سب کو کامل طور پر محفوظ رکھ
 
 اے رب کریم ہمارے ہاتھ تیرے سامنے پھیلے ہیں ان کو اپنی شان کے مطابق خیروبرکت اور دنیا وآخرت کی ہر طرح کی بھلائی اور کامیابی سے بھردے

 اے اللہ ہمیں ہر وہ چیز عطا فرما جس کی ہمیں ضرورت ہے
 
  اللہ پاک ہمیں اپنے سوا کسی کا محتاج نہ فرمانا ائے بہت بڑی شان والے ہمیں باعزت اور بہترین صحت کے ساتھ عمر طویل عطا فرمانا اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھنا
 
 یا اللہ خاوند اور بیوی کو ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اولاد کو والدین کا فرما بردار بنادے بھائی بھائی سے ناراض ہیں ان کی آپس کی نفرتیں ختم کر دے
 
 اے مالک جو بچے بگڑے ہوئے ہیں ان کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرما
 
  اے اللہ ہمیں جن لوگوں کے حقوق دینے ہیں یا ہم نے جن کی غیبت اور چغلی کی ہے انہیں اپنی بارگاہ میں سے اتنا دے اور ایسی جزا و ثواب سے نواز دے کہ روزے قیامت انہیں ہم سے بدلہ لینے کی طرف توجہ ہی نہ ہو
 
 اے پاک پروردگار ہمارے والدین کو سلامت رکھ
 صحت اور تندرستی کے ساتھ
 تمام زوجین میں محبت بنائے رکھ ان کے درمیان میں جو ناراضگی ہے اسے دور فرما
 
 یا الہی جوبے اولاد ہیں اولاد کی نعمت کے لیے تڑپتے ہیں انہیں نیک اور صالح اولاد عطا فرما دے جن کی شادیاں نہیں ہوئی ہیں جو بیٹے اور بیٹیاں رشتوں کی آس لگائے بیٹھے ہیں اپنے غایب خزانوں سے ایسے وسیلے ذریعے اور راستے بنا کہ ان سب کو نیک شریک حیات ملیں
 
یا اللہ جو مسلمان پریشان حال ہیں مصیبت میں مشکل میں تنگی میں ہیں اپنی لامحدود رحمتوں مہربانی سے تمام پریشانی مشکل مصیبت اور تنگی کو دور فرما دے
 اے پاک پروردگار ہم سب کو ایسا بنا دے کہ ہم تیرے بندوں کی مدد کریں تیرے بندوں کو آسانیاں دیں تیرے بندوں سے نرمی کریں تیرے بندوں سے محبت کریں ہم دوسروں کی زندگیوں کو جہنم بنانا چھوڑ دیں

اے پاک پروردگار ہمیں اور ہمارے پیاروں کو اتنا عطا کرجتنی تیری شان ہے

یا رحیم ہمیں اور ہمارے پیاروں کے اتنے گناہ معاف کر جتنا تو رحیم ہے

 یا رحمان ہماری اور ہمارے پیاروں کی اتنی مشکلیں آسان کر جتنا تورحمان ہے
 
  یا رزاق ہماری اور ہمارے پیاروں کو اتنا کشادہ رزق عطا فرما جتنا تو رزاق ہے
  
   اے پاک پروردگار ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے خوشگوار زندگی کا اچھی موت کا اور ایسی واپسی کا جو ذلت اور رسوائی سے خالی ہو
 
 اے اللہ ہمیں کسی پر بوجھ نہ بنانا اے اللہ ہمیں اپنے خزانوں سے عطا کر ہمیں لاچاری معذوری اور بے بسی سے بچا اے پاک پروردگار جس طرح تو رات کو دن میں بدلتا ہے اسی طرح ہماری مشکلات کو آسانیوں میں ہماری بیماریوں کو تندرستی میں اور ہماری نفرتوں کو محبتوں میں غم کو خوشیوں میں بدل دے
  اے رب کریم تمام بیماروں کو صحت و تندرستی عطا فرما تمام بے روزگاروں کو اچھا روزگار عطافرما تمام غریبوں اور مسکینوں کی غائبانہ مدد فرما اور ضرورتمندوں کی تمام ضرورتیں اور مرادیں پوری فرما جو بے گھر ہیں ان کو عافیت والا گھر عطا فرما
  
اے مہربان رب ہمارے والدین کو بڑھاپے سے لے کر موت کی آخری ہچکی تک فکر معش اور تنگیٔ رزق سے محفوظ فرما دے ان کوعمر کےآخری حصے میں کسی کاکبھی محتاج نہ کرنا بے شک عزت و ذلت تیرےہی اختیار میں ہے
 
اے الہ العالمین ہماری اولادوں کوہر برائی سے بچا کر رکھنا ہر دکھ تکلیف جان لیوا بیماری سے ان کی حفاظت فرمانا 

 یا اللہ ہمیں بھی اور انہیں بھی رزق حلال عطا فرمانا ان کی شخصیت میں موجود ہر خامی کا ازالہ فرمانا انہیں آفات و بلیات میں کبھی مبتلا نہ فرمانا حاسدوں کے حسد اور شریروں کے شر سے انکی حفاظت فرمانا
 
  اے رب ذوالجلال ہماری نیند کو راحت ہمارے جاگنےکوبرکت ہماری دعاؤں کو قبولیت عطا فرما
  
  ہمیں سکون قلب کہ دولت اور حادثات سےامان عطا فرما ہم سب کو صحت کےخزانوں کے ساتھ سلامت رکھنا
  
یا اللہ پاک ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دے ہماری پریشانیوں مشکلوں مصیبتوں غموں دکھوں کو امن وسکون راحت خوشی اور خوشحالی میں بدل دے 
  
اے پاک پروردگار ہمیں نہیں معلوم کہ ہم سے وابستہ رشتوں اور دوستوں کو کیا کیا مشکلات ہیں پر تو تو سب جانتا ہے نا

 یا اللہ ان کی مشکلوں کو آسان فرما انہیں وہ سب کچھ عطا کر جس کی انہیں ضرورت ہے اور ان کو زندگی بھر کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرما 

یا اللہ ہمارے یہ ہاتھ ہمیشہ تجھ سے مانگنے والے ہوں اور دوسروں کو دینے والے ہوں
  
اے پاک پروردگار ہندوستان سے لے کر جتنے بھی مسلم ممالک ہیں یا جن جن ملکوں میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بھی امتی ہے ان سب پر رحم فرما پوری امت مسلمہ پریشان ہیں سب کے دکھ اور پریشانیوں کو دور کر دے

 اے تمام خزانوں کے مالک سنا ہے تیرے گھر کی زیارت پیسوں سے نہیں بلکہ قسمت سے ملتی ہے ہم سب کی بھی قسمت میں حج اور عمرہ لکھ دے
 ہماری قسمت میں بھی حجرے اسود کا بوسہ لکھ دے
 
 اے اللہ تو نے اتنی خوبصورت زندگی عطا کی ہےاب اس کا انجام بھی اچھا کر دینا 
 
یا اللہ جس دن بھی تیرے پاس آئیں اس حالت میں آئیں کہ ہماری روح بالکل شفاف اور گناہوں سے پاک ہو ہماری توبہ قبول ہو چکی ہو اور تو ہمیں معاف کر چکا ہو

 اے پروردگار جس دن حساب قائم ہو اس دن ہم سے آسان حساب لینا اور ہمارے نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دینا

 اے ہمارے کل مختار رب ہم تیرے اتنے کمزور بند ے ہیں کہ ذرا سی دنیاوی تکا لیف پر کراہ اٹھتے ہیں
 اے رب رحیم ہمیں جہنم کی آگ سے پناہ دینا اور ہمیں معاف کر دینا ہم سب کو بہ حساب و کتاب جنت الفردوس میں اپنے پڑوس میں گھر عطا فرمانا 
 
 اے پاک پروردگار تجھے تیرے عزت و وقار کا واسطہ ہمارے والدین اور آباؤ اجداد میں اور پوری دنیا میں جتنے بھی مسلمان نبی پاک ﷺ امتی وفات پا چکے ہیں ان کی سب مغفرت فرما انہیں قبر کے عذاب سے بچا
 
 اے اللہ دنیا کے سب لوگ اپنی اوقات کے مطابق دیتے ہیں لیکن تو واحد ہے جو کہ اپنی شان کے مطابق عطا کرتا ہے
 
اے پاک پروردگار ہم تجھ سے اپنے لئے اور اپنے سب بھائی بہن والدین دوست و احباب اور ساری امت مسلمہ کےلیے خیروبرکات اوربھلائی کا سوال کرتے ہیں

اے اللہ پاک ہمیں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا کراور ہمیں جہنم کےعذاب سے بچا

 اے اللہ پاک ہمارے نبی ﷺ پر اور ان کی آل پر اور ان کی پیروی کرنے والے سب مسلمانوں پر اپنی تمام رحمتیں اور برکتیں نازل فرما
  
اے اللہ ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں

 اے آرزو آسمان کے مالک ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ ہمارا تجھ پےجو یقین کامل ہے اس کو دیکھ اور آج ہماری تمام دعاؤں کو حاجتوں کو پورا کر دے ہمیں ایسی معافی دے دے جس کے بعد گناہ سے نفرت ہوجائے ہمیں ایسی ہدایت عطا فرما جس کے بعد گمراہی نہ ہو ہمیں ایسی کامیابی عطا فرما جس کے بعد ناکامی نہ ہو ہمیں ایسی عزت دے جس کے بعد کوئی ذلت نہ ہو ہمیں ایسی خوشیاں عطا فرما جس کے بعد کوئی تکبر نہ ہو ہمیں ایسے رضا دے جس کے بعد تیری ناراضگی نہ ہو ایسی رحمت عطا فرما جس کے بعد عذاب نہ ہو ایسی اولاد سے نواز دے جو نیک اور باعث عزت ہو ایسا رزق عطا فرما جو حلال اور بابرکت ہو اور ایسی موت عطا فرما جو باعث 
مغفرت ہو

 آمیــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن يارب العالمـــــــــین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے