دونوں رکعت میں ایک ہی سورت پڑھا ہے اور سجدہ سہو بھی نہیں کیاہے کیانماز ہوجاےگی یانہیں؟

🍀السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍀
🖊️سوال۔ کیافرماتے ہیں علماےکرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ میں 
کہ زید نے الحمد(یعنی سورہ فاتحہ)کے بعد دونوں رکعت میں ایک ہی سورت پڑھا ہے اور سجدہ سہو بھی نہیں کیاہے کیانماز ہوجاےگی یانہیں؟
بحوالہ ارشاد فرمائیں🔐
🥢مستفتی۔محمدافروزعالم اشرفی سہسرام بہار🥢
▪️▪️🔷▪️▪️🔺▪️▪️🔸

🍃وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍃
                        🌹﷽🌹
✍️الجواب ۔ بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو ایک سورت کے علاوہ دوسری سورت یاد نہ ہو یا اچانک وہی پہلی سورت زبان سے نکل گیا تو حکم شرعی یہی ہے کہ نماز بلاکراہت جائز و درست ہے ۔ سجدہ سہو کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اور اگر کوئی سبب نہ ہو تو نماز مکروہ تنزیہی ہوگی۔
👈جیساکہ علامہ حصکفی علیہ الرحمہ "درمختار" میں تحریر فرماتے ہیں۔"لاباس ان پقرء سورۃ ویعیدھا فی الثانیۃ"
📚 جلد دوم 'کتاب الصلاۃ'صفحہ ۳۲۹،
علامہ شامی علیہ الرحمہ "ردالمحتار "میں تحریر فرماتے ہیں"افاد ان یکرہ تنزیھا "۰۰۰۰۰۰۰۰ھذااذا لم یضطر 'فان اضطر بان قرء فی الاولی (قل اعوذ برب الناس )اعادھا فی الثانیۃ ان لم یختم ملخصا"
📚جلد دوم 'کتاب الصلاۃ 'صفحہ ۳۲۹۔
🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢
🕋ھذاماظھرلی واللہ اعلم بالصواب🕋

✍️کتبہ۔۔۔ فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۔ ۲۶/شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۹/اپریل ۲۰۲۰ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے