کیا فرماتے ہیں علماءکرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں ! کہ
اس لاک ڈاون کے دور میں جبکہ مساجد میں پانچ ہی نمازی کو آنے کی حکومت سے اجازت ہے ،امام وموءذن کے علاوہ ہم صدر سکریٹری خازن آئیں گے بقول کمیٹی کے ! کیونکہ مسجد کی ضروریات کی ذمہ داری بر وقت ہم پوری کرتے ہیں۔
کچھ نو جوان نمازیوں کا کہنا ہے کہ بنسبت بوڑھوں کے ہمازی نمازیں اچھی ! اس لئے ہمیں آنے کی اجازت دی جائے ۔
عام نمازیوں کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں نے اب تک پڑھا اب ہمیں بھی موقع دیا جائے؟
اب سوال یہ ہے کہ تینوں مدعی کے دلیلوں کے مدنظر کس کا قول حق بجانب ہے؟ اور کسے آنے کی اجازت دی جائے علماء ذوی الافھام سے گذارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی بہتر رہنمائی فرمائیں۔
المستفتی: اراکین مسجد غمامہ لشکر محلہ چنگیری ،داونگیرہ ضلع کرناٹک؛
ا_______(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
*قال اللہ تعالی :*
*” ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم “*
*{📘الحجرات ١٣}*
کہ تم میں اللہ نزدیک سب سےعزت والاوہ ہے جوزیادہ پرہیزگارہے
*وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم*
*” اذا رایتم الرجل یتعاھدالمسجد فاشھدوا لہ بالایمان فان اللہ یقول انما یعمر مساجداللہ من آمن باللہ والیوم الآخر “*
*{📙مشکوةالمصابیح ج١ ص٧٠ ، مکتبہ رحانیہ}
جب تم کسی شخص کو مسجدکی خبرگیری کرتےدیکھو تواس کے ایمان کی گواہی دےدو کیونکہ رب تعالی فرماتاہے کہ مسجدیں وہی لوگ آباد کرتےہیں جواللہ اورقیامت پر ایمان رکھتےہیں “
*(🖍️حکیم الامت مفتی احمدیارخاں نعیمی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” اس طرح کہ ہرنماز کیلئے وہاں حاضرہو وہاں کی صفائی کرے مرمت کاخیال رکھے جائز زینت میں مشغول ہو وہاں بیٹھ کردینی مسائل بیان کرے وہاں درس دے یہ سب مسجدکی خبرگیری میں داخل ہیں “*
*{📕مرآةالمناجیح ج٢ ص٤٣٥ ، نعیمی کتب خانہ}*
آیت کریمہ اورحدیث پاک سے معلوم ہوا کہ متقی پرہیزگار مسلمان رب کا محبوب اور مسجدکی دیکھ بھال اورخبرگیری کرنےوالا مومن ہوتاہے
موجودہ حالات میں جہاں تک بات حق تقدم کی ہے وہ اس کیلئے زیادہ ہے جو ان صفات مذکورہ کا زیادہ حامل ہے،
مگراس وقت حالات کی سنگینی اس بات کا تقاضہ کرتی ہےکہ اذان وجماعت صرف امام ومؤذن کےسپرد کیاجائے اور دوسروں کو مکمل روک دیاجائے یا حالات زیادہ خراب ہوں تو کمیٹی ہی کےایک دو آدمی رہیں تاکہ حالات نازک ہونےپر سنبھال سکیں
موجودہ حالات میں حاضری مسجد واجب نہیں کہ نہ آنےپرکوئی گناہگار ہو جیساکہ عموما مفتیان کرام کی گھروں میں ہی تنہایا باجماعت نمازپڑھنےکی تاکیدسےظاہرہے ، اس کیلئے اس قدر شدت اختیار کرنا مناسب نہیں
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ1م21/4/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*✅الجواب صحیح والمجب نجیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی)محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی)*
*✅الجواب صحیح والمجیب مصیب ومثاب(استاذالعلماء حضرت علامہ مفتی) محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کلکتہ بنگال)*
ا_________(🔇)__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں