اگر کوئی شخـص قیـام میں التحیـات ‌پڑھ لے، اور قعـدۂ اولیٰ یا اخیـرہ میں سورۂ فاتحـہ پڑھ لے، تو سجـدۂ سہو واجب ہوگا یا نہـیں؟

اگر کوئی شخـص قیـام میں التحیـات ‌پڑھ لے، اور قعـدۂ اولیٰ یا اخیـرہ میں سورۂ فاتحـہ پڑھ لے، تو سجـدۂ سہو واجب ہوگا یا نہـیں؟

 ☆ _اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
*🖊️الـســــــوال*
*بعدہٗ عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص قیام میں التحیات ‌پڑھ لے اور‌ قعدہ اولیٰ یا اخیرہ میں سورۂ فاتحہ پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں- جواب عنایت فرمائیں"*
*🔰ســـائل؛-* عبـد القـدوس
*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
*🥗وعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ🥗*
*📝الجوابـــــ بعون الملکــــ الوہابــــــ..⇩⇩*
*صورت مستفسرہ میں___↓↓* 
*اگر کسی نے فرض کی پہلی یا دوسری رکعت کے قیام میں الحمد پڑھنے کے بعد التحیات پڑھی تو سجدۂ سہو واجب ہے اور الحمد سے پہلے پڑھی تو نہیں-"*
*⁦🎗️⁩اور فرض نماز کی پچھلی رکعتوں کے قیام میں التحیات پڑھ لی تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہے-اھ"*
*((📗"مسائل سجدہ سہو صفحہ نمبر:59"))* 

*📝اور اگر کسی نے قعدۂ اولی میں التحیات پڑھنے کے بجائے بھول کر سورۂ فاتحہ یا اور کوئی سورہ پڑھ دی، اور اسی وقت قعدہ میں ہی یاد آگیا تو فورا یاد آتے ہی التحیات پڑھکر تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے• یا کھڑا ہوگیا پھر یاد آیا تو التحیات پڑھنے کے لئے واپس نہ ہو اسی طرح نماز پوری کرلے اور ان دونوں صورتوں میں اس پر سجدۂ سہو واجب ہے اخیر میں سجدۂ سہو کرے نماز ہوگئی-"*
*((📓"مسائل سجدہ سہو صفحہ نمبر:97"))* 

*⁦⚠️⁩اور اگر قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنا بھول گیا یا التحیات کے بجائے الحمد شریف پڑھ دیا اور سلام پھیر دیا تو یاد آتے ہی لوٹے اور التحیات پڑھکر سجدۂ سہو کرکے نماز پوری کرے-"*
*((📔"مسائل سجدہ سہو صفحہ نمبر:105"))*

*🎀واللــہ و رســولہ اعــلم بالصــواب🎀*
*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
*✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضـرت عـلامـہ مفــتـی اســــرار احـمـد نـــوری بـریلــوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی"*
*خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال (اتراکھنڈ) الھنــــد"*
*رابـطـــہ نـمبـــر »* *919756464316+*📞
*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
*🗓️مؤرخہ: (٢٦) شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے