تراویح میں لقمہ دینااور لینا اور خلاف ترتیب سورہ پڑھنے کا حکم

تراویح میں لقمہ دینااور لینا اور خلاف ترتیب سورہ پڑھنے کا حکم؛

 سوال ۔۔۔ 
سورہ تراویح میں امام نےترتیب سے سورت نہیں پڑھی یا بیچ میں ایک سورت چھوڑکر پڑھی تو کسی مقتدی لقمہ دےدیا
جیسے الم تر کے بعد لایلٰف قریش پڑھناچاہیئے امام نے انا اعطینک الکوثر پڑھ دیا کسی نے لقمہ دیاتو کیاحکم ہے؟
سائل؛ اشرف رضا
ا________(🖊️)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
تراویح نماز نوافل میں سےہے اور نوافل میں بہت کچھ گنجائش ہوتی ہے

فقہافرماتےہیں کہ دونوں رکعتوں میں بلاعذر ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک ہی رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا اگرفرائض میں ہوتو مکروہ ہے لیکن نوافل میں جائز ، اورفرائض میں یہ کراہت بھی اس وقت ہے جب کہ عمدا ہو ، عذرکی وجہ سے یابھول کرہوتو فرائض میں بھی کراہت نہیں

*(🖋️امام ابراہیم حلبی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*

*” ھذا فی حالۃ الاختیار اما فی حالۃ العذر والنسیان فلاباس بہ “*

*{📙غنیۃالمتملی ص٤٩٤ }*

کسی نےنوافل کی پہلی رکعت میں تبت یدا پڑھی اور دوسری رکعت میں اذاجآء ، اگرعمدا پڑھی تو بھی مکروہ نہیں اوربھول کرپڑھی توبدرجہ اولی کراہت نہیں

*(📕امام حلبی فرماتےہیں)*

*” قرا فی النفل فی الاولی تبت یدا ابی لہب وفی الثانیۃ اذا جآءنصراللہ قال ان یعتمدذالک یکرہ وذکرالقاضی الامام ابوبکر انہ یکرہ فی الفریضۃ ولایکرہ فی النفل “*

{ایضا}

فقہائےکرام تویہاں تک فرماتےہیں کہ دوسری رکعت میں پڑھنا کوئی اورسورت چاہتاتھا مگر زبان سے ایسی سورت یا آیت نکل گئی جو معکوس تھی یا بیچ کی ایک چھوٹی سورت چھوڑکر اس سےآگے والی آیت شروع کردی تو اب اس پرلازم ہےکہ اسی کوپورا کرے اس کوچھوڑکر دوسری ترتیب والی سورت کوپڑھنےکی اجازت نہیں

*(🖊️امام حلبی فرماتےہیں)*

*” قرا فی الاولی من الظہر سورة الفلق وفی الثانیۃ قل ھواللہ احد فلمابلغ اللہ الصمد تذکر ان علیہ ان یقرا قل اعوذ برب الناس فقال یتم سورةالاخلاص ، وذکر فی الخلاصۃ افتتح سورة وقصدسورة اخری فلماقرا آیۃ او آیتین اراد ان یترک تلک السورة ویفتتح اللتی ارادھا یکرہ “*

{ایضا}

خلاصہ کلام یہ کہ جب فرائض میں بھول کر مثلا لایلف کےبعد انا اعطینک پڑھ لینا کوئی حرج نہیں رکھتا تونوافل میں بدرجہ اولی کوئی حرج نہیں بلکہ نوافل میں عمدا بھی کوئی مضائقہ نہیں

تو ایسی صورت میں لقمہ دینا بلاضرورت ہوا اور بلاضرورت لقمہ مفسد نمازہے ، مقتدی کی نماز گئی ، اوراگر امام نےاس لقمہ پرعمل کیا تو امام کی بھی گئی اورامام کےساتھ سارے مقتدیوں کی بھی فاسدہوگئی

*(📕کماھومستفاد من المجلد الثامن من الفتاوی الرضویۃ الجدیدة ، ص٢١٤}*

*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
 ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ25/4/2020)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے