کیا موبائل میں فلمیں اور گانے باجے وغیرہ بھر کر دینا اور اس کی اجرت و مزدوری لینا جائز ہے

سوال 
کیا موبائل میں فلمیں اور گانے باجے وغیرہ بھر کر دینا اور اس کی اجرت و مزدوری لینا جائز ہے؟
جواب:
موبائل میں فلمیں اور گانے باجے بھر کر دینا ناجائز و حرام ہے کیونکہ یہ گناہ پر مدد کرنا ہے اور قرآنِ پاک میں گناہوں اور نافرمانی کے کاموں پر ایک دوسرے کی مدد کرنے سے منع کیا گیا ہے. 
چنانچہ قرآن پاک میں ہے:
"وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَان"
ترجمہ: گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو
(پارہ 6 سورۃالمائدہ آیت نمبر :2)
فتاوی عالمگیری میں ہے :
"کذلک الاعانۃ علی المعاصی و الفجور و الحث علیھا من جملۃ الکبائر"
یعنی گناہوں اور برائیوں پر مدد کرنا اور ان پر اکسانا (ابھارنا) حملہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے. (فتاوی عالمگیری کتاب الشھادات جلد 3 صفحہ 420 قدیمی کتب خانہ کراچی)
اور موبائل کے اندر فلمیں اور گانے باجے بھر کر دینے کی اجرت لینا (آمدنی لینا) بھی ناجائز و حرام ہے .
چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ولاتجوز الاجارۃ علی شیئ من الغناء و النوح و المزامیر و الطبل و شیئ من اللھو"
یعنی اور گانا، نوحہ، مزامیر (آلات موسیقی)، ڈھول اور لھو (کھیل کود) میں سے کسی بھی چیز پر اجارہ (مزدوری) جائز نہیں. 
(فتاوی عالمگیری کتاب الاجارۃ جلد 4 صفحہ 508 قدیمی کتب خانہ کراچی)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
کتبہ
ابواسیدعبیدرضامدنی
01/04/2019
03068209672

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے