السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین کہ زید کو فقط تین ہی سورہ یاد ہے سورہ فاتحہ اور سورہ کوثر اور سورہ اخلاص تو کیا زید ہر پہلی اور ہر دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کوثر اور سورہ اخلاص پڑھ سکتاہے یعنی اسی طرح تراویح کی بیس رکعت پڑھے تو ہو جاۓگی رہنمائی فرمائیں
سائل ۔۔۔ غفران رضا صاحب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ا_________(💚)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
بالکل پڑھ سکتاہے اور نماز بھی بلا کراہت ہوجائےگی
*(🖊️امام ابرہیم حلبی حنفی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وفی المحیط اذا کرر آیۃ واحدة مرارا ان کان فی التطوع الذی یصلیہ وحدہ فذالک غیرمکروہ وان کان فی الفریضۃ فھو مکروہ ، وھذا فی حالۃالاختیار اما فی حالۃالعذر والنسیان فلاباس بہ “*
*{📘تبیین الحقائق ج١ ص٤٩٤ ، بولاق مصر}*
*(🖌️اورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یاایک رکعت میں اسی سورت کو بار بارپڑھنا بلاکراہت جائزہے “*
*{📗بہارشریعت ج١ ص٥٤٩ ، دعوت اسلامی}*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ1م26/4/2020)*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں