Header Ads

موبائل میں بے وضو قرآن شریف چھونا یا پڑھنا کیسا ہے؟

موبائل میں بے وضو قرآن شریف چھونا یا پڑھنا کیسا ہے؟
_______(🖊)________
_اَلسَّــــلَامُ عَلَــــیْکُمْ وَرَحْـــمَتُہ اللُّہِ وَبَـــرَکَاتُہ_

🕯ســـــوال👇
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا موبائل میں قرآن شریف بے وضو پڑھ سکتیں ہیں؟ بحوالہ مدلل ومفصل جواب ارسال فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل:👈 غلام تاج الشریعہ محمّد جاوید رضا صاحب قبلہ مہاراشٹرا


________(🖊)__________
 _وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَــرَڪَاتُہْ_

📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
موبائل کی اسکرین پر قرآن مقدس شکل مرسوم یعنی (الفاظ و حروف کے ساتھ) میں نمایا ہو تو خود موبائل کو یا اس کی اسکرین کو (جس پر قرآن پاک مرسوم ہے ) بلا حائل اور بے وضو چھوٹا جائز ہے. یہ اصل ہے. لیکن ادب کا تقاضا اور مستحب یہ ہے کہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئیں.
اور دوسری جگہ یہ ہے کہ موبائل سی ڈی, کمپیوٹر, لیپ ٹاپ, ٹیبلیٹ, آئ فون, و غیرہ میں قرآن پاک کچھ خاص قسم کے نشانات و سوراخ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے اور وہی ان آلات سے سنا جاتا ہے یا اسکرین پر نظر آتا ہے تو وہ حقیقۃً قرآن ہی ہے .البتہ آلات کے جس حصہ پر قرآن محفوظ ہوتا ہے اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اس لئے اسے بغیر وضو چھوٹا جائز ہے.
لیکن موبائل کی میموری میں فلمیں, غزلیں, فلمی گانے, چٹکلے, طنز و مزاح کے مکالمے,اور جاندار کی تصویریں لوڈ ہوں تو ان میں کلام پاک یا اس کی بعض سورتوں کی تحمیل یعنی (ڈاؤن لوڈنگ) بے ادبی ہے, اس سے بچنا چاہۓ.

📓(بحوالہ: موبائل فون کے ضروری مسائل ص/156 تا 157)

تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ موبائل میں قرآن ڈاؤن لوڈ کرنا اور سننا اور چھونا اور پڑھنا سب جائز ہے.مگر خیال رکھیں خلاف ادب نہ ہو"
اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے نام کتاب (موبائل فون کے ضروری مسائل) ص/156 تا 157) کا مکمل مطالعہ کریں"

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
________(🖊)__________ا
✒کتبــــــــــــــــــــــہ
احقـــــرالعبـــــاد محمـــــد آفتـــــاب عالـــــم رحمتـــــی مصبـــاحـــی دہلـــــوی خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
مورخہ:23/02/2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے