کیا تبلیغی جماعت کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں اور ان کے گھر میں کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں

🍃السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍃
🖊️سوال۔ کیافرماتے ہیں علماےکرام اور مفتیان عظام کہ کیا تبلیغی جماعت کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں اور ان کے گھر میں کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟جواب عنایت فرماے مہربانی ہوگی۔
🍀محمداکبرعلی 'متعلم دارالعلوم نصیرالدین اولیاءکولکاتابنگال🍀
-----------+++++-----------+++++++

🍁وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍁
                          🌷﷽🌷
✍️الجواب۔ ھوالھادی الی الصواب۔
بدمذہبوں سے میل جول رکھنا ان کے ساتھ کھانا پینا ناجائزوحرام ہے ۔
📚قرآن کریم رہنمائی کرتے ہوےارشاد فرماتاہے۔" ولاترکنواالی اللذین ظلموا فتمسکم النار"
📚سورہ ہود آیہ ۱۱۳،،،
👈نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں
" وایاکم وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم "👈(ترجمہ)یعنی بدمذہبوں سے دور رہو اور ان کو اپنے سے دور رکھو کہیں وہ گمراہ نہ کردیں اور کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں 
📚الصحیح لمسلم 'جلداول'صفحہ ۱۰

🌹ایک اور حدیث پاک میں ہے👇
" ولاتواکلوھم ولاتشاربوھم ولاتناکحوھم واذا مرضوا فلاتعودوھم واذا ماتوا فلاتشھدوھم ولا تصلوا علیھم ولاتصلوا معھم" 
📚کنزالعمال' جلد۱۱'صفحہ ۳۲۴
👈لہذا جو لوگ ان سے تعلقات قائم رکھیں ان کے یہاں کھائیں پیئیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ توبہ کریں اور آئندہ ایسا کرنے سے باز آجائیں۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃
🕋ھذاماظھرلی واللہ اعلم بالصواب🕋
✍️کتبہ۔ فقیرمحمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۲۵/شعبان المعظم ۱۴۴۱ بمطابق ۱۸/اپریل ۲۰۲۰ء۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے