🖊️کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس ۔مسئلہ ذیل میں
کہ کیا بچوں کا نام معصوم رکھ سکتے جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی ؟
مستفتی محمد سعید اختر چھپروی،
(وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته) الفاظ سلام درست لکھیں"
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ: صورت مستفسرہ میں حکم یہ ہے کہ معصوم نام رکھنے سے ضرور بچیں کہ یہ شیعی نظریات باطلہ کو عام کرنا ہےیہ شیعہ کا عقیدہ کفریہ ہے غیر انبیاء و ملائکہ کو معصوم کہنا، جیسا کہ تاج الشریعہ علیہ الرحمہ نے لکھا ہے: عصمت خاصئہ انبیاء کرام و ملائکہ عظام ہے، غیر انبیاء و ملائکہ کو معصوم جاننا فی الواقع شیعہ کا عقیدہ کفریہ ہے (فتاوی تاج الشریعہ ج2 ،ص 318)،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله
٢٢/شعبان المعظم ١٤٤١ھ مطابق ١٧ اپریل ٢٠٢٠ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں