وہ کون ہے جو دو عالم کا انتخاب ہوا

نعت رسول صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وہ کون ہے جو دو عالم کا انتخاب ہوا 
ہر اک رسول میں بے مثل و لاجواب ہوا

ہر ایک وصف میں کامل ، کمال کے حامل
خدا کا فضل محمّد پہ بے حساب ہوا

گلاب رخ ہے تو دندان مثلِ دُرّ ِ عدن 
نبی کا ناخنِ پا شکلِ ماہتاب ہوا

مَلَک نے پیش کیے تہنیت کے گلدستے 
جنابِ حق میں وہ جس وقت باریاب ہوا 

کلیم کے لیے تھا حکمِ " لن ترانی " مگر 
حبیب کے لیے اپنے کہاں حجاب ہوا ؟

زکاتِ علم و ہنر بانٹتا ہے وہ ہر سو
درِ نبی سے جو خوش بخت فیضیاب ہوا

   قبولیت کی سند مل گئی اسے فوراً 
" نبی کا حرفِ دعا حرفِ مستجاب ہوا "

کہیں مُزمّل و طٰہٰ ، کہیں رسول و نبی 
ہر ایک بار نئے ڈھنگ سے خطاب ہوا

  نئی کتاب و شریعت لیے حضور آئے 
جہاں میں برپا نیا پھر سے انقلاب ہوا

نہ چھوڑی جس نے کبھی سنتِ رسولِ انام
رہِ وفا میں وہی شخص کامیاب ہوا

فقط وہ نامِ محمّد ہے اے طفیل احمد 
کتابِ کون کا جس سے ہے انتساب ہوا

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*از قلم⁦✍️⁩ طفیل احمد مصباحی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے