Quran Majeed ki konsi surah pehle nazil huwi

Sawal 👇 
Quran Majeed ki konsi surah pehle nazil huwi
Jawab 👇 

Quran majid ki sab se pahli surah iqra nazil huwi 

 ★ اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ﴿۱﴾

☆ Kanzul Iman Translation
◆ پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا(ف۳)
( AL-ALAQ - 96:1 )
____________________

(1)
سورۂ اقراء اس کو سورۂِ علق بھی کہتے ہیں مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، انیس۱۹ آیتیں ، بانوے۹۲ کلمے ، دو سو اسّی ۲۸۰ حرف ہیں ۔ اکثر مفسّرین کے نزدیک یہ سورت سب سے پہلے نازل ہوئی اور اس کی پہلی پانچ آیتیں مَالَمْ یَعْلَمْ تک غارِ حرا میں نازل ہوئیں فرشتے نے آکر حضرت سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عرض کیا اِقْرَ اۡ یعنی پڑھئیے ، فرمایا ہم پڑھے نہیں ، اس نے سینہ سے لگا کر بہت زور سے دبایا ، پھر چھوڑ کر اِقْرَاۡ کہا آپ نے وہی جواب دیا ، تین مرتبہ ایسا ہی ہوا پھر اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مَالَمْ یَعْلَمْ تک پڑھا ۔ 

والله و رسوله أعلم جل جلاله و صلى الله عليه وسلم 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے