کرونا اور سوشل ڈیسٹنس
(خلاصہ کلام)
کیا امراض متعدی ہوتے ہیں؟
اور سوشل ڈیسٹنس کی شرعی حیثیت پر اعلی حضرت امام اھلِسنت امام احمد رضا رحمة اللہ علیہ کی تحقیق کے عنوان سے امامِ اھلِسنت کے فتاوی رضویہ جلد 24 میں موجود رسالہ بنام ۔ ( الحق المجتلی فی حکمِ المبتلی۔ بیماری کے شکار شخص کے حکم سے متعلق واضح و راشن حق ) کا
خلاصہ نمبر1
وبائی امراض کے پیشِ نظر سوشل ڈیسٹنس وجوبی نہیں بلکہ اسحبابی اور احتیاطی ہے صفحہ 265 اور 282
خلاصہ نمبر 2
وبائی امراض میں مبتلا مریضوں سے دوری شوشل ڈیسٹنس والی تمام روایات منسوخ ہیں اور حدیثِ لاعدوى نے انہیں منسوخ کر دیا صفحہ 248
خلاصہ نمبر 3
وبائی امراض میں مبتلا اشخاس سے سوشل ڈیسٹنس کا حکم زیادہ سے زیادہ ضعیف الیقین لوگوں کے لئے ہے کامل الایمان کے لئے نہیں صفحہ 250 ۔ 253 ۔254 ۔ 274 ۔281
خلاصہ نمبر 4
اللہ تعالی کے اذن و امر سے امراض متعدی ہو سکتے ہیں بغیر امرِ الٰہی کوئی مرض متعدی نہیں ہوتا 259 ۔ 262 ۔ 264 ۔269
کلماتِ یقین
اعلی حضرت امامِ اھلِ سنت فرماتے ہیں شریعت اور طب کے اصول و قواعد میں ہمیں مطابقت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ہم شریعت پر ایمان رکھتے ہیں اور اسکے نصوص کو ظاہر پر جاری کرتے ہیں پس اگر طب وغیرہ شرعی اصولوں کی موافقت کرے تو ٹھیک ہے ورنہ شریعت کے مخالف چیز خواہ کوئی بھی ہو اسے پھینک دیں گے صفحہ 276 - 277
کاپی پیسٹ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں