سیدہ فاطمہ بنت محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب رضی اللّه عنہا جن کا معروف نام #فاطمۃ_الزہراء ہے حضرت محمد بن عبد اللہ علیہ السلام اور ام المومنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللّه عنہا کی بیٹی تھیں۔ آپ ؓ کی ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ کو مکہ میں ہوئی۔
جب آپ رضى الله عنها 15 سال کی تھیں اور سیدنا علی مرتضیٰ كرم الله وجهه الكريم 22 سال کے تو آپ کی شادی خلیفہ چہارم امام علی ابن ابی طالب سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹےامام حسن اور امام حسین رضى الله عنهم اور دو بیٹیاں سیدہ زینب اور سیدہ ام کلثوم رضى الله عنهما پیدا ہوئیں۔ آپ رضى الله عنها کی وفات اپنے والد امام الانبیاء علیہ السلام کی وفات کے کچھ ماہ بعد 3 رمضان المبارک 11ھ (632ء) کو منگل کی رات میں ہوئی۔
آپ ؓ کے کثیر الالقابات مشہور ہیں۔ شارح مشکوٰة حضرت حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمیؒ کچھ القابات کا پش منظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔
#فاطمہ : جَنابِ فاطِمہ ؓ ، آپ ؓ کی اولاد, آپ ؓ کے مُحِبِّیْن کو دوزخ کی آگ سے دُور کیا ہے اِس لئے آپ ؓ کا نام ’’فاطِمہ‘‘ ہوا۔
#بَتُول : آپؓ دُنْیا میں رہتے ہوئے بھی دُنْیا سے الگ تھیں لہٰذا ’’بَتُول‘‘ لقَب ہوا۔
#زَہراء : آپ ؓ جنّت کی کلی تھیں حتّٰی کہ آپ ؓ کی کبھی ایسی کیفیت نہ ہوئی جس سے خواتین دو چار ہوتی ہیں اور آپ ؓ کے جسْم سے جنّت کی خوشبو آتی تھی جسے حُضور ﷺ سُونگھا کرتے تھے۔ اِس لئے آپ ؓ کا لقَب ’’زَہراء ‘‘ ہوا۔‘‘
📕(مِراٰۃُ الْمَنَاجِیْح،کتاب المناقب ،باب مناقب اھل بیت النبی، ج:۸، ص:۴۵۲، نعیمی کتب خانہ گجرات)📕
#حکیم_الامّت ؒ دوسری جگہ لکھتے ہیں -
بَتُول و فاطِمہ، زَہرا لقَب اِس واسطے پایا
کہ دُنیا میں رہیں اور دیں پتہ جنّت کی نِگہت کا!!
📕(دیوان سالک)📕
#امام_اہلسنّت محدث بریلوی ؒ #حدائق_بخشش میں
خاتون جنّت کی شان بیان کرتے ہوئے یوں کہتے ہیں۔
جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام!!
آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے
اس ریاضِ نَجابَت پہ لاکھوں سلام!!
خونِ خَیْرُ الرُّسُل سے ہے جن ؓ کا خمِیر
اُن کی بے لَوث طِینَت پہ لاکھوں سلام!!
اس بتول جگر پارئہ مصطفیٰ ﷺ
حجلَۂ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں سلام!!
سـیـدہ ، زاہـرہ ، طیـبہ ، طـاہـرہ
جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام!!
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی ؒ دوسری جگہ لکھتے ہیں:
کیا بات رضاؔ اُس چمنستان کرم کی
زہرا ہے کلی جس میں حسین ؓ اور حسن ؓ پھول!!
_______________________________________________
#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین
____________________________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں