مسجد نبوی شریف میں ایک جگہ ہے جس پر اصحابِ صفہ بیٹھ کر رسول اللہ ﷺ سے علم حاصل کرتے تھے ۔

مسجد نبوی شریف میں ایک جگہ ہے جس پر اصحابِ صفہ بیٹھ کر رسول اللہ ﷺ سے علم حاصل کرتے تھے ۔

ہمیں استاد کہتےتھے:
اصحاب کہف کے نام لکھ کر اگر کسی کے گلے میں ڈالیں جائیں تو وہ ڈرتا نہیں ، اس پر جادو کا اثر نہیں ہوتا ، اسے نظربد نہیں لگتی ، وہ بے خوابی کاشکار نہیں ہوتا ۔
یہ نام لکھ کر جس گھر میں رکھے جائیں ، خیر اس گھر میں دوڑتی ہوئی آتی ہے ۔

اللہ اللہ ، جب اصحاب کہف کے ناموں میں یہ تاثیر ہے تو اصحابِ محمد۔۔۔۔۔۔۔ اور ان میں سےبھی اصحاب صُفہ کے مبارک ناموں میں کتنی برکت ہوگی !!

مجھے اصحاب صفہ کے جتنے نام میسر آسکے ، میں نے آج اصحابِ صفہ کے جبوترے پر بیٹھ کر لکھے ہیں ؛ اور انھیں لکھ کر ، اصحاب صفہ کے امام ، بلکہ۔۔۔۔ تمام صحابہ کے امام ۔۔۔۔۔۔سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے گھر والی جگہ‌ لے کر آیا ہوں ، جو کہ مسجد نبوی شریف میں شامل ہوچکی ہے ۔
وہاں بیٹھ کر ان مبارک ناموں کے وسیلے سے اپنے رب کے حضور دعا کروں گا ۔

ہوسکے تو آپ بھی شروع سے آخرتک یہ‌ مبارک نام پڑھیں ، اور ان کے وسیلے سے دعا کریں ؛ اللہ کی رحمت سے امید ہے وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گا ۔

آپ کی سہولت کے لیے میں نے تقریباً دوگھنٹے صَرف کرکے ، انھیں حروف تہجی اور‌ اعراب کے ساتھ مرتب کیا ہے ؛ نیز مختصر کرکے لکھا ہے تاکہ درست تلفظ کے ساتھ ، بہ آسانی پڑھےاور یاد کیے جاسکیں ۔

اصحاب صفہ کے مبارک نام‌

1: ابو ثَعلبہ خُشَنِی 
2: ابودَردَاء
3: ابوذر غِفَاری 
4: ابورَزِین 
5: ابوسَعید خُدری
6: ابوعُبَیدہ بن جَرّاح 
7: ابوعُسَیب 
8: ابوکَبشہ اَنماری 
9: ابومُوَیہبَہ 
10: ابوہُرَیرہ 
11: اَسماء بن حارثہ 
12: بَراء بن مالک 
13: بَشِیر بن خَصاصِیَہ ( زَحْم بن مَعبد )
14: بِلال بن رَبَاح 
15: ثَقِیف بن عَمرو
16: ثَوبان 
17: جاریہ بن جمیل 
18: جَرہَد بن خُوَیلد
19: جُعَیل بن سُراقہ
20: حارثہ بن نعمان 
21: حازم بن حَرمَلہ
22: حُذَیفہ بن اَسِید
23: حُذَیفہ بن یَمان 
24: حَرملہ بن عبداللہ
25: حَکم بن عُمیر
26: حَنظلہ بن ابو عامر 
27: خَبَّاب بن اَرَتّ 
28: خُبَیب بن یَساف 
29: خُریم بن اَوس
30: خُریم بن فَاتِک
31: خُنَیس بن حُذَافہ
32: ذُوالبِجَادَین ( عبداللہ بن عَبدِ نَہْم ) 
33: رَبیعہ بن کعب
34: رِفَاعَہ بن عَبدِ المُنذِر ( ابولُبَابَہ )
36: زیدبن خطاب 
37: سالم بن عُبید
37: سالم بن عُمیر
38: سالم بن مَعقِل 
39: سائِب بن خَلّاد
40: سعدبن ابی وقاص
41: سعید بن عامر
 42: سَفینہ ( ابو عبدالرحمن مہران )
43: سَلمان فارسی
 44: شَدادبن اَسِید
45: شُقران 
46: شَمعون 
47: صَفوان
48: صُہَیب بن سِنان
49: طِخْفَہ بن قَیس
50: طلحہ بن عَمرو
51: طُفاوِی دَوسی 
52: عِبَاد بن خالد
53: عُبادہ بن قُرص
54: عبدالرحمٰن بن قُرط 
55: عبد الرحمن بن جَبر
56: عبداللہ بن اُنَیس
57: عبداللہ بن اُمِ مَکتوم
58: عبداللہ بن حارث
59: عبداللہ بن حَبشی
60: عبداللہ بن حَوَالہ
61: عبداللہ بن زَید
62: عبداللہ بن عبد الاسد
63: عبداللہ بن عمر
64: عبداللہ بن عَمْرو
65: عبداللہ بن مسعود
66: عُبید ( رسول اللہ ﷺ کے غلام )
67: عُتبہ بن عَبد
68: عُتبہ بن غَزوان
69: عتبہ بن نُدّر 
70: عِرباض بن ساریہ
71: عُقبہ بن عامر
72: عُکّاشہ بن مِحصن
73: عَمرو بن تَغلب
 74: عَمرو بن عَوف مُزنی
 75: عَمرو بن عُتبہ 
 76: عُوَیم بن سَاعِدہ
77: عَیاض بن حمار
78: فُرات بن حَیّان 
79: فُضالہ بن عُبید
80: قُرَّہ بن اَیاس
82: کعب بن عَمرو
83: کعب بن مالک
84: کَنّاز بن حُصَین
85: مسعودبن ربیع 
86: مُصعب بن عُمیر
87: مُعاذ بن حارِث
88: مُعاویہ بن حَکَم
89: مِقدادبن عَمرو
90: نَفلہ بن عُبید
91: واثِلہ بن اَسْقَع
92: وَابِصہ بن مَعبد
93: ہِلال 
94: ہِند بن حارثہ 
95: یَسار ابو فُکَیہَہ

رضوان اللہ علیھم اجمعین 

✍️لقمان شاہد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے