〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*📝ســــــوال ــــــــ*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
ســوال:-خواہ دیہات کی عیدگاہ ہو یا شہر کی مع حوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں ،
*☘سائل:-مولانا راشد مکی کشی نگر. (یو پی )☘*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہء وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*
*🍃شہر کی عیدگاہ ہو یا دیہات کی اس میں نماز جنازہ پڑھنا جائز و درست ہے حضرت علامہ طحطاوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں*
*لاتکرہ فی المسجد اعدلھا و کذا فی المدرسۃ و مصلی عید ھ۱*
*📚👈🏻(طحطاوی علی مراقی الفلاح مطبوعہ قسطنطنیہ ص ۳۲۶ )*
*📗👈🏻اور بہار شریعت حصہ سوم ص ۱۸۲ کی اس عبارت سے مصرح ہے کہ ، عیدگاہ اقتداء کے مسائل میں مسجد کے حکم میں ہے اگر امام و مقتدی کے درمیان کئی صفوں کی جگہ فاصل ہو اور باقی احکام مسجد کے اس پر نہیں ( فتاوی فقیہ ملت اول ص ۲۶۵*
*عیدگاہ ایک زمین ہے کہ مسلمانوں نے نمازِ عید کے لئے خاص کی، امام تاج الشریعۃ نے فرمایا صحیح یہ ہے*
*کہ وہ مسجد ہے اس پر تمام احکام احکام مسجد ہیں نہایہ میں اگر چہ مختار للفتوٰی یہ رکھا کہ وہ عین مسجد نہیں، مگر اس کے یہ معنی نہیں ہوسکتے کہ اس کی تنظیف وتطہیر ضروری نہیں ، غیر وقت نماز و خطبہ میں اس میں خرید وفروخت قولِ اول پر مطلقاً حرام ہے اور خرید فروخت کے لئے اس متعین کرنا بالاتفاق حرام ہے۔*
*📚👈🏻فتاوی رضویہ کتاب الصلوۃ ج ۸ ص ۱۳۵*
*🕋واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*العبد الاثیم خاکسار ابوالصدف حضرت علامہ ومولانا محمد صادق رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی مقام ؛ سنگھیا پورنیہ خادم؛ شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار الھند*
*11رمضان المکرم/9مہنہ/۱۴۴۱ھ، بمطابق،5مئی،5مہنہ،2020، بروز منگل*
*https://wa.me/+917634812623*
*رابطہ؛📞............⇧¸⇧*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مولانا مفتی لقداصاب من اجاب منظور احمد یارعلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم الإفتاء والتدریس دارالعلوم برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئی*
*9869391389*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں