اگر سب نے عشاء کی جماعت ترک کردی تو تراویح و وتر کا کیاحکم ہے

*🖊️اگر سب نے عشاء کی جماعت ترک کردی تو تراویح و وتر کا کیاحکم ہے؛🖊️*

السلام علیکم 
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماہ رمضان میں مسجد میں مقتدیوں نے امام کا انتظار کیا جب امام صاحب نہیں آئے تو انہوں نے نمازِ عشاء تنہا تنہا ادا کرلی پھر امام صاحب آئے انہوں نے بھی تنہا ادا کرلی اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ امام صاحب تراویح و وتر جماعت سے پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں 

سائل: محمد حسین نعمانی؛
ا________(💢)__________
*وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بتوفیق اللہ التواب* صورت مذکورہ بالامیں اب تراویح ووترجماعت سےنہیں پڑھ سکتےہیں اگرپڑھی جاٸےتوسنت کی مخالفت لازم آٸےگی 
کہ تراویح کی جماعت کی سنیت عشاکی جماعت کےتابع ہےاوروترکی جماعت تراویح کی جماعت کےتابع ہےاگرچہ وتربنفسہ اصل ہے،

*(📘ردالمحتارمیں ہے”)*

*الذی یظھران جماعةالوترتبع لجماعةالتراویح وان کان الوترنفسہ اصلافی ذاتہ لان سنةالجماعةفی الوترانماعرفت بالاثرتابعة للتراویح“ج٢ص٥٠٠باب الوتروالنوافل)*

لہذااگرسب لوگوں نےفرض کی جماعت کوترک کردیاتواب تراویح اور وتربھی تنہاتنہاپڑھیں 
ہاں عشاکی جماعت قاٸم کرلی گٸی اورایک یابعض شخص کی چھوٹ گٸی تووہ تراویح پڑھ سکتاہےجماعت سےمگروتراب بھی تنہاہی پڑھے
یونہی کسی نےعشاجماعت سےپڑھی اورتراویح تنہاتووہ وترکی جماعت میں شامل ہوسکتاہے،
*(📕درمختارمع ردالمحتارمیں ہے”)*

*ولوترکواالجماعةفی الفرض لم یصلواالتراویح جماعةلانھاتبع فمصلیہ وحدہ یصلیہامعہ ولولم یصلھاای التراویح بالامام اوصلاھامع غیرہ لہ ان یصلی الوترمعہ بقی لوترکھاالکل ھل یصلون الوتربجماعةفلیراجع“اھ* *ج٢ص٥٠٠باب الوتروالنوافل*
*اوراسی میں ہے”)*

*(لان جماعتھاتبع لجماعةالفرض فانھالم تقم الابجماعةالفرض فلواقیمت بجماعةوحدھاکانت مخالفةللواردفیھافلم تکن مشروعةامالوصلیت* *بجماعةالفرض وکان رجل قدصلی الفرض وحدہ فلہ ان یصلیھامع ذالک الامام لان جماعتھم مشروعة فلہ الدخول فیھامعھم لعدم* *المحذور“ج٢ص٤٩٩)*

*(📘ایساہی بہارشریعت ح٤ص٣٦مطبع المجمع المصباحی پرہے)*
*واللہ تعالی اعلم؛*
٥رمضان المبارک ١٤٤١ھ مطابق ٢٩اپریل ٢٠٢٠ٕ

ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛ 1/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
660

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے