*📚 *سوال* 📚*
*(1)حالت روزہ میں ناکح الید (مشت زنی کرنےوالے)یعنی ہاتھ سےمنی نکالنے والے کا روزہ باقی رہےگایا نہیں؟*
*برتقدیرثانی یعنی اگرروزہ باقی نہ رہےتوقضاوکفارہ دونوں لازم ہوگایاان میں سے ایک؟*
*(2)اورحالت روزہ میں کان* *کےاندربالقصدیابلاقصدپانی چلاجائےتوکیاحکم ہے*
*(3)نیزحالت روزہ میں تیل بالقصدیابلاقصدچلاجائےتوکیاحکم ہوگا؟*
*اہل علم حضرات تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں؛*
ا🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊
*الجواب بعو ن ا لملک الوھاب ومنہ الصدق والصواب صورت مسئولہ میں پہلے روزے کے مفطرات ومفسدات پر قاعدہ ذہن نشین کر لیں کیونکہ بعض چیزوں سے روزہ ٹوٹنے پر صرف قضا لازم ہے اور بعض چیزوں سے روزہ ٹوٹنے پر قضا وکفارہ دونوں لازم ہیں؛*
*اس سلسلے میں قاعدہ یہ ہے*
*جو چیز صورہ و معنی دونوں طرح مفطر ہو مثلاً منہ کے ذریعے دوا یا غذا پہونچا نا یا کسی عورت سے جماع کرنا اس سے قضا و کفارہ دونوں لازم ہیں*
*اور جو چیز صرف صورہ مفطر ہو معنی نہ ہو*
*جیسے کاغذ مٹی کنکر لوہا کا ٹکڑا یا پلاسٹک کا بٹن کھا لینا اس سے صرف قضا ہے کفارہ نہیں ہے؛*
*اور جو چیز صرف معنی مفطر ہو صورہ مفطر نہ ہو مثلا کان میں تیل یا دوا ڈالنا کیونکہ اس سے اصلاح بدن حاصل ہوتی ہے یا استمناء بالید کرنا اس سے معنی شہوت پوری ہو جاتی ہے اس سے بھی صرف روزے کی قضا لازم ہے کفارہ نہیں ہے)*
*(📚بحوالہ درمختا ر ج دوم ص 110)*
*اس قاعدے کے تحت اب اپنا جواب ملاحظہ فرمائیں؛*
*مشت زنی سے منی نکالنے سے صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں ہے؛*
*(علامہ کاسانی بدا ئع الصنائع میں لکھتے ہیں؛)*
*ولو انزل فیما دون الفرج فعلیہ القضاء ولا کفارہ علیہ لقصور فی الجماع لوجودہ معنی ولا صورہ)*
*2 اگر روزہ دار نے اپنے کان میں پانی ٹپکا یا یا پانی خود چلا گیا تو اس کا روزہ نہیں فاسد ہوگاکیونکہ یہ صورہ مفطر نہیں ہے کیونکہ منہ سے نہیں پیا اور نہ معنی مفطر ہے کہ چند قطروں سے اصلاح بدن نہیں ہوئی)*
*(علامہ مرغینانی لکھتے ہیں)*
*ولو قطر فی اذنہ الماء أو دخلھما لا یفسد صومہ لانعدام المعنی والصورہ)*
*3 اگر روزہ دار نے کان میں تیل ڈالا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا حکم سب کا اوپر بیان ہو ا)*
*اس پر دلیل علامہ بدرالدین عینی لکھتے ہیں)*
*یعنی افطر إذا دخل فی اذنیہ الدھن لوجود صلاح البدن)*
*ھذا ما ظهر لی وسبحانہ تعالی*
*أعلم بالصواب)*
ا🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊
*کتبہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبــلہ مدظلہ العـــالی والنـــورانی شیخ الحدیث دارالعــلوم قـــادریہ حبیبیہ فیــل خـــانہ ہوڑہ بنـــگال؛*
*(❤یاران نکتہ دان گروپ❤)*
*رابطہ؛📞9433233697)*
ا🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊
*المشتـــــہر محــــمد عقیـــــل احـــــمد قــــادری حنــــفی احـــــمد آباد گجرات انڈیا؛)*
ا🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊🚊
ا======================
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں