فقه حنفی کی عظیم انسائیکلو پیڈیا بہار شریعت کے مصنف صدرالشریعہ مفتی اعظم ہند مفتی امجد علی اعظمی محدث گھوسوی رحمه الله جو شیخ المحدثین مولانا وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمه کے شاگرد اور امام اہلسنت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمه کے خاص خلیفه و شاگرد تھے جن کو خود امام اہلسنت نے بر صغیر پاک و ہند کا "قاضی القضاة فی الهند" بنایا، آج ان کے قصبہ گھوسی (ضلع مئو: اتر پردیش: ہند) کی تاریخ پر روشنی ڈالنے کی ادنیٰ سی کوشش کروں گی۔
ڈاکٹر عاصم اعظمی صاحب حفظہ الله (شیخ الحدیث مدرسه شمس العلوم گھوسی) لکھتے ہیں: "کہا جاتا ہے کہ ستیہ جگ میں اجودھیا سوریہ ونشی راجاؤں کے خاندان کا ایک راجہ "نہش" گزرا ہے جس نے گھوسی آباد کیا اور یہاں کوٹ بنوایا اور اپنے نام پر اس شہر کا نام "نہش نگری" یا "نہوشی" رکھا جو بعد میں گھوسی ہو گیا۔"
📒📒(معارف شارح بخاری)📒📒
پانچویں صدی ہجری (گیاہرویں صدی عیسوی) کے اندر گھوسی میں اسلام آیا، سیدنا مسعود غازی رحمه الله کے سالار حضرت سالار ملک طاہر رحمه الله اپنے ساتھ ملک قاسم، ملک شدنی اور دیگر مجاہدین کو لے کر ہمارے شہر مئو آئے، حضرت ملک طاہر رحمه الله کے نام پر ہی ہمارے شہر کے ایک محلے کا نام ملک طاہر پورہ پڑا۔ گھوسی میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے، سنیوں کے علاوہ یہاں دیگر مکاتب فکر اور مذاہب کے ماننے والے لوگ بھی آباد ہیں۔ گھوسی میں مسلمانوں کی تعداد %61 ہے اور ہندوؤں کی تعداد %38 ہے۔
تیرہویں صدی ہجری کے گھوسی کے متاز علماء، فقہاء اور فضلا کے اسم گرامی یہ ہیں۔
◾ مفتی محمد حسین عثمانی اصفہانی علیہ الرحمه
◾مولانا احمد بن ضیاء الدین علیہ الرحمه
◾مولانا مفتی قاضی حبیب اللہ علیہ الرحمه
◾مولانا شیخ عطاء الله علیہ الرحمه
◾شیخ غلام نقشبند گھوسوی ثم لکھنوی علیہ الرحمه
(استاد بانی درس نظامی ملا نظام الدین فرنگی محلیؓ)
◾ مولانا خدا بخش علیہ الرحمه
◾ مولانا خیر الدین علیہ الرحمه
◾ مولانا حکیم جمال الدین علیہ الرحمه (والد صدرالشریعہ)
◾حضرت مولانا محمد صدیق علیہ الرحمه
◾ مولانا سلامت الله گھوسوی ثم رامپوری علیہ الرحمه
📒📒(حیات محدث کبیر : 36، 37)📒📒
فقیه اعظم ہند صدر الشریعہ رحمه الله کے ہم عصر اور ان کے بعد کے چند ممتاز علمائے اہلسنت گھوسی کے نام یہ ہیں۔
◾خلیفہ وارث الاکابر مولانا نظیر احمد برکاتی علیہ الرحمه
◾ولی کامل حضرت مولانا یعقوب گھوسوی علیہ الرحمه
◾شیخ العلماء مولانا غلام جیلانی علیہ الرحمه
◾خیر الاذکیا مولانا غلام یزدانی علیہ الرحمه
◾شیخ القرآن قاری عثمان اعظمی علیہ الرحمه (مصباح التجوید)
◾مولانا حکیم شمس الہدیٰ ابن صدر الشریعہ علیہ الرحمه
◾مولانا محمد یحییٰ ابن صدر الشریعہ علیہ الرحمه
◾مولانا عطاء المصطفیٰ ابن صدر الشریعہ علیہ الرحمه
◾شیخ الحدیث عبدالمصطفیٰ ازہری ابن صدر الشریعہ علیہ الرحمه
◾مفتی ثناء المصطفیٰ ابن صدرالشریعہ علیہ الرحمه
◾مولانا عبدالستار امجدی علیہ الرحمه
◾شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمه
◾شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی محدث گھوسوی علیہ الرحمه
◾مولانا سمیع اللہ امجدی علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا سالم صاحب گھوسوی علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا عبد الوکیل صاحب علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا غلام ربانی فائق اعظمی علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرحمن اعظمی علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا عبد الشکور اعظمی علیہ الرحمه
◾حضرت مولانا خلیق اعظمی علیہ الرحمه
📒📒(حیات محدث کبیر :37,38)📒📒
_______________________________________________
#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین
_______________________________________________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں