کوئی شخص آٹھ دس سال تک صاحب نصاب رہا مگر عمداً یا خطأً کبھی زکوٰۃ ادا نہیں کی اب فقیر ہوگیا ہے تو کیا اب بھی ان کی ادائیگی شخص مذکور پر بطور دین باقی رہے گی؟، ساقط ہوجاے گی؟ یا پھر سے غنی
ہونے کے بعد ادا کرنی ہوگی؟
(عقیل)
ا________(💚)__________
*الجواب بعون الملک الوہاب؛*
صورت مسئولہ میں اگر وہ آٹھ دس سال تک صاحب نصاب رہا اور اس نے دس سال تک زکوۃ نہیں نکالی یہاں تک کہ فقیر ہو گیا یعنی مال کم ہو گیا۔ مال میں کمی اس طور پر ہوئی کہ اپنے فعل سے خرچ کر دیا یا تصدق یعنی بلا نیت زکوۃ محتاج کو دے دیا یا ہلاک مثلا چوری وغیرہ ہو گئی
لھذااگر استھلاک کی صورت میں مال کم ہو گیا ہے جیسا کہ سوال سے مفہوم ہوتا ہے تو ان سالوں کی زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے جن پر زکوۃ واجب ہوئی ہے کہ بوجہ فقر زکوۃ ساقط نہیں ہوگی ۔ اس پر زکوۃ کا دین باقی ہے اس کی ادائیگی ضروری ہے اور وہ تاخیر کی وجہ سے گنہگار بھی ہے اس پر توبہ استغفار ضروری ہے ۔
*(📕فتاوی رضویہ میں ہے: لو استھلک النصاب لا یسقط ۔)*
*(📗در مختار میں رد المحتار میں ہے؛)*
*بخلاف المستھلک بعد الحول لوجود التعدی و منہ ما لو حسبھا عن العلف او عن الماء حتی ھلکت فیضمن؛*
*(📘رد المحتار میں ہے:)* *وقال:مثل الزکاۃ الحج و آیۃ السجدۃ (3/208)*
یعنی جس طرح صاحب استطاعت حج نہیں کیابعد میں فقیر ہو گیا تو اب بی حج فرض رہتا ہے اسی طرح مال نصاب ہلاک کئے جانے کی صورت میں زکوۃ ساقط نہیں ہوگی ۔
اعلی حضرت ایک اسی طرح کے سوال کے جواب کے متعلق فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں:
دس برس رکھا ، ہر سال زکوٰۃ واجب ہوگی جب تک نصاب سے کم نہ رہ جائے، یہ اس لیے کہ جب پہلے سال کی زکوٰۃ نہ دی دوسرے سال اس قدر کا مدیون ہے تو اتنا کم کرکے باقی پر زکوٰۃ ہوگی ، تیسرے سال اگلے دونوں برسوں کی زکوٰۃ اس پر دین ہے تو مجموع کم کرکے باقی پر ہوگی، یُوں اگلے سب برسوں کی زکوٰۃ منہا کرکے جو بچے اگر خودیا اس کے اور مال زکوٰۃ سے مل کر نصاب ہے تو زکوٰۃ ہوگی ورنہ نہیں(10/144)
مزید تفصیلات
*(📕فتاوی رضویہ میں ہیں رجوع فرمائیں)*
*ھذا ما ظھر لی واللہ اعلم بالصواب*
ا______(🖌)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد ھاشم رضا مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم جامعہ رضویہ شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹکا؛*
*مورخہ؛1/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7760517611)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتـــہر فضل کبیر 🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
665
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں