قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ کم پڑھنے سے بغیر ترجمہ زیادہ سے زیادہ پڑھنا کیسا ہے

*🌻 قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ کم پڑھنے سے بغیر ترجمہ زیادہ سے زیادہ پڑھنا کیسا ہے ؟؟؟🌻*

*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 275 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*  
*سوال*❓ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں قرآن پاک ترجمہ سے پڑھنا زیادہ بہتر ہے یا زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنا جواب عنایت فرمائیں مہربانی 
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد نور عالم... *تنسکیا🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*

⬅️ *( ترجمہ )* کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کم کرنا بغیر ترجمہ کے صرف زیادہ تلاوت کرنے سے بہت بہتر ہے - کیونکہ قرآن پاک کی تلاوت کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فرمان کو سمجھیں اور حتی الامکان اس پر عمل پیرا ہوں - اور اگر صرف تلاوت ہی کرے گا تو اللہ تعالیٰ کا فرمان کیا سمجھے گا... ؟ اور جب سمجھے گا نہیں تو عمل کرنے کی کوشش کیا کرے گا ...؟
 💫 *حضور حکیم الامت مفتی احمد یارخاں نعیمی علیہ الرحمہ اپنی کتاب*
📚 *" مرآت شرح مشکوٰۃ جلد 3 صفحہ 217 " پر تحریر فرماتے ہیں کہ :*
" فقہ سیکھنا تلاوت قرآن سے افضل ہے - کیونکہ...!!! فقہ احکام قرآن ہے اور تلاوت میں الفاظ قرآن -چونکہ کلام اللہ تمام کلاموں سے افضل ہے لہذا...! اس کی تعلیم تمام کاموں سے بہتر اور اسرار قرآن الفاظ قرآن سے افضل ہیں کہ الفاظ قرآن کا نزول حضور نبی اکرم ﷺ کے کان مبارک پر ہوا اور اسرار و احکام کا نزول حضور نبی کریم ﷺ کے دل مبارک ہوا - لہذا ...!!! تلاوت سے علم فقہ افضل - "
مذکورہ بالا تحریر نقل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ فرمان الہی کو سمجھنا اور پھر اس کے احکام کی پابندی و اشاعت کرنا بے سوچے سمجھے صرف تلاوت کرنے سے افضل ہے - اسی لئے اللہ تعالیٰ خود اپنے کلام پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ :
📝 *" افلا تتفکرون - افلا تعقلون - افلا تنظرون - افلا تبصرون -افلا تشھدون -"* 
یعنی : " تم عقل سے کیوں نہیں کام لیتے... ؟ تم بصیرت سے کیوں کام نہیں لیتے... ؟ تم بصارت سے کیوں کام نہیں لیتے... ؟ -" جب ترجمہ نہیں پڑھے گا تو تدبر و تفکر کرنے کاسؤال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے اس لئے صرف تلاوت کرنے سے تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ کنزالایمان اور تفسیر خزائن العرفان کا بھی مطالعہ فرمائیں ...! اگرچہ پورے رمضان پانچ دس پارے ہوں وہ صرف تلاوت کرنے والے پانچ دس ختم قرآن سے بہتر ہے - 

*والّٰله ورسولہ اعلم بالصواب؛*

*✍🏼 کتـبــــہ: حـــضـــرت عــلامــہ و مـــولانــا مـــفـــتـــی مـــحـــمـــد جـــعـــفــر عــلــی صـــدیـــقـــی رضـــوی صـــاحـــب قــبــلـہ مـــہــاراشـــٹــر* 
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+918530587825*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_ 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. برائے مہربانی سادہ مسلمانوں کو یہ بھی بتائیں کہ یہودی نصارا کے غلبے سے چھٹکارا پانے کے لئے غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریی ۔

    جواب دیںحذف کریں

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں